Blog
Books
Search Hadith

صحابۂ کرام کی ایک جماعت کے بعض خصائص

۔ (۱۱۵۸۷)۔ عَنْ حُذَیْفَۃَ قَالَ: کُنَّا عِنْدَ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جُلُوسًا فَقَالَ: ((إِنِّی لَا أَدْرِی مَا قَدْرُ بَقَائِی فِیکُمْ؟ فَاقْتَدُوا بِاللَّذَیْنِ مِنْ بَعْدِی۔)) وَأَشَارَ إِلٰی أَبِی بَکْرٍ وَعُمَرَ ((وَتَمَسَّکُوا بِعَہْدِ عَمَّارٍ وَمَا حَدَّثَکُمْ ابْنُ مَسْعُودٍ فَصَدِّقُوہُ۔)) (مسند احمد: ۲۳۶۶۵)

سیدنا حذیفہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں بیٹھے تھے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میں نہیں جانتا کہ میں کتنا عرصہ تمہارے درمیان رہوں گا، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سیدنا ابو بکر اور سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی طرف اشارہ کرکے فرمایا: تم میرے بعد ان دونوں کی اقتدا کرنا، عمار کے عہد کو مضبوطی سے تھامے رکھنا اور عبداللہ بن مسعود تمہیں جو کچھ بیان کریں ان کی تصدیق کرنا۔
Haidth Number: 11587
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۵۸۷) تخریج:حدیث حسن بطرقہ وشواھدہ، اخرجہ الترمذی باثر الحدیث: ۳۷۹۹، وابن ماجہ: ۹۷ (انظر: ۲۳۲۷۶)

Wazahat

فوائد:… اس باب میں بعض صحابہ کی اغلبی صفات کابیان ہے، جس صحابی میں جو صلاحیت غالب تھی، وہ اس لائق ہوتا کہ اس سے یہ فیض حاصل کیا جائے۔