Blog
Books
Search Hadith

خواتین صحابہF کی ایک جماعت کے مشترکہ خصائص

۔ (۱۱۵۸۹)۔ عَنْ عَلَیَّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ : ((خَیْرُ نِسَائِھَا بِنْتُ عِمْرَانَ وَخَیْرُ نِسَائِھَا خَدِیْجَۃُ۔)) (مسند احمد: ۶۴۰)

سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: سیدہ مریم بنت عمران علیہا السلام اپنے زمانے کی اور سیدہ خدیجہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا اپنے عہد کی خواتین میں سب سے بہتر تھیں۔
Haidth Number: 11589
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۵۸۹) تخریج: أخرجہ البخاری: ۳۴۳۲، ومسلم: ۲۴۳۰ (انظر: ۶۴۰)

Wazahat

فوائد:… اللہ تعالیٰ نے سیدہ مریم علیہا السلام اور سیدہ خدیجہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کو ایسی خصوصیات عطا کیں کہ جو دوسری خواتین کا مقدر نہ بن سکیں، سیدہ مریم علیہا السلام کو طاہر بنایا، مخصوص امور کے لیے ان کا انتخاب کیا، جبریل علیہ السلام نے ان سے کلام کیا، ان کے اندر روح پھونکی، وہ خاوند کے بغیر ایک عظیم پیغمبر کی ماں بن گئیں، ان کے بچے نے بچپنے کلام کیا اور اپنی ماں کی پاکدامنی کی شہادت دی، سیدہ مریم نے اپنے ربّ کے کلمات اور کتب کی تصدیق کی اور وہ عبادت گزاروں میں سے تھی۔ سیدہ خدیجہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا ، کون ہے سیدہ خدیجہ، جب لوگ محمد رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ کفر کر رہے تھے، اس وقت سیدہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر ایمان لائیں، جب تکبر کرنے والے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے رک رہے تھے، تب سیدہ نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی تصدیق کی، جب لوگ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر بخل کر رہے تھے، اس وقت سیدہ نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر سخاوت کی، جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر اجنبیت طاری تھی، اس وقت سیدہ نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے انس کیا، جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سیدنا جبریل علیہ السلام کی پہلی آمد پر پریشان ہوئے، اس وقت سیدہ نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے خصائل حمیدہ کا ذکر کر کے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو تسلی دی اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو ورقہ بن نوفل کے پا س لے گئیں۔