Blog
Books
Search Hadith

نُجَبَائ، ابدال اور اصحاب صفہ کاتذکرہ

۔ (۱۱۵۹۵)۔ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ بْنُ عَطَائٍ: أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ ذَکْوَانَ، عَنْ عَبْدِالْوَاحِدِ بْنِ قَیْسٍ، عَنْ عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ، عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَنَّہُ قَالَ: ((الْأَبْدَالُ فِی ہٰذِہِ الْأُمَّۃِ ثَلَاثُونَ مِثْلُ إِبْرَاہِیمَ خَلِیلِ الرَّحْمٰنِ عَزَّوَجَلَّ، کُلَّمَا مَاتَ رَجُلٌ أَبْدَلَ اللّٰہُ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی مَکَانَہُ رَجُلًا۔)) قَالَ اَبِیْ رَحِمَہُ اللّٰہُ فِیْہِ یَعْنِی حَدِیْثَ عَبْدِ الْوَھَّابِ: کَلَامٌ غَیْرُ ھٰذَا، أَوْ ھُوَ مُنْکرٌ، یَعْنِیْ حَدِیْثَ الْحَسَنِ بْنِ ذَکْوَانَ۔ (مسند احمد: ۲۳۱۳۱)

سیدنا عبادہ بن صامت ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس امت میں اللہ کے خلیل ابراہیم علیہ السلام جیسے تیس ابدال ہوں گے، جب ان میں سے کوئی ایک فوت ہوگا تو اللہ اس کی جگہ دوسرے کو لے آئے گا۔
Haidth Number: 11595
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۵۹۵) تخریج: منکر، واسنادہ ضعیف من اجل الحسن بن ذکوان وعبد الواحد بن قیس السلمی، ثم روایۃ ھذا الاخیر عن عبادۃ مرسلۃ (انظر: ۲۲۷۵۱)

Wazahat

فوائد:… ابدال کی واحد بدل ہے، لوگوں میں مشہور ہے کہ ہر زمانے میں اللہ کے انتہائی مقرب بندے روئے زمین پر موجود رہتے ہیں، جب ان میں سے کوئی ایک فوت ہو جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی جگہ کسی دوسرے کو اس کا نائب بنا دیتا ہے، ان مقرب شخصیات کو ابدال کہتے ہیں۔ مگر ابدال کے متعلق یہ تصور کسی صحیح حدیث میں ثابت نہیں۔