Blog
Books
Search Hadith

نُجَبَائ، ابدال اور اصحاب صفہ کاتذکرہ

۔ (۱۱۵۹۶)۔ عَنِ الْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِیَۃَ، کَانَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَخْرُجُ عَلَیْنَا فِی الصُّفَّۃِ وَعَلَیْنَا الْحَوْتَکِیَّۃُ، فَیَقُولُ: ((لَوْ تَعْلَمُونَ مَا ذُخِرَ لَکُمْ مَا حَزِنْتُمْ عَلٰی مَا زُوِیَ عَنْکُمْ، وَلَیُفْتَحَنَّ لَکُمْ فَارِسُ وَالرُّومُ۔)) (مسند احمد: ۱۷۲۹۳)

سیدنا عرباض بن ساریہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ہمارے پاس صفہ میں تشریف لاتے، جبکہ ہم پر پگڑی ہوتی اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فرماتے: اگر تم یہ جان لو کہ اللہ کے ہاں تمہارے لیے کیا کچھ جمع ہے، تو تمہیں ان چیزوں پر کوئی غم نہیں ہو گا، جو تم کو دنیا میں نہیںدی گئیں،یاد رکھو کہ تمہارے ہاتھوں فارس اور روم ضرور بالضرور فتح ہوں گے۔
Haidth Number: 11596
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۵۹۶) تخریج: اسنادہ ضعیف لانقطاعہ، شریح بن عبید لم یدرک العرباض بن ساریۃ (انظر: ۱۷۱۶۱)

Wazahat

فوائد:…لیکنیہ بات احادیث ِ مبارکہ سے ثابت ہے کہ فقیری کا انجام خیر بہت اچھا ہے، جیسا کہ فضالہ بن عبیدہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جب لوگوں کو نماز پڑھاتے تھے تو نماز کے قیام کی وجہ سے لوگ بھوک کی وجہ سے گر پڑتے تھے اور یہ اصحاب صفہ ہوتے تھے، بدّو لوگ ان کے بارے میں کہتے تھے: یہ تو پاگل لوگ ہیں، لیکن جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ((لَوْتَعْلَمُوْنَ مَا لَکُمْ عِنْدَ اللّٰہِ لَاَحْبَبْتُمْ اَنْ تَزْدَادُوْا حَاجَۃً وَّ فَقْرًا۔)) … اگر تمہیں پتہ چل جائے کہ تمہارے لیے اللہ تعالیٰ کے ہاں کیا اجرو ثواب ہے تو تم پسند کرو گے کہ تمہاری حاجت اور فقیری میں اور اضافہ ہو جائے۔ (ترمذی: ۲۳۶۸)