Blog
Books
Search Hadith

صحابۂ کرام کے دورکی تحدید اور ان سے اور دوسرے حضرات سے متعلقہ تاریخی امور کا بیان

۔ (۱۱۶۱۰)۔ عَنِ الزُّہْرِیِّ، حَدَّثَنِی مَحْمُودُ بْنُ لَبِیدٍ، أَنَّہُ عَقَلَ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَعَقَلَ مَجَّۃً، مَجَّہَا النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم (وَفِیْ لَفْظٍ: فِیْ وَجْہِہِ) مِنْ دَلْوٍ کَانَ فِی دَارِہِمْ۔ (مسند احمد: ۲۴۰۳۸)

زہری سے روایت ہے ،وہ کہتے ہیں : مجھے سیدنا محمود بن لیبد ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے بیان کیا کہ انہوںنے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی زیارت کی اور (انھوں نے اس زیارت کو خوب سمجھا ہے، یہاں تک کہ) انھوں نے یہ بھی سمجھا کہ ان کے گھر میں ایک ڈول تھا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس سے کلی کی اور کلی والا پانی اس کے چہرے پر پھینکا۔
Haidth Number: 11610
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۶۱۰) تخریج: أخرجہ البخاری: ۸۳۹، ۶۴۲۲(انظر: ۲۳۶۳۸)

Wazahat

فوائد:… سیدنا محمود بن لبید ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اپنی زیارت کی ایک دلیل بیان کر رہے ہیں، چونکہ یہ بڑا شرف تھا، اس لیے صحابۂ کرام باریک بینی کے ساتھ اس کا معائنہ کرتے اور پھر اس کو بیان کرتے تھے۔