Blog
Books
Search Hadith

صحابۂ کرام کے دورکی تحدید اور ان سے اور دوسرے حضرات سے متعلقہ تاریخی امور کا بیان

۔ (۱۱۶۱۲)۔ عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدِ نِ السَّاعَدِیِّ اَنَّہُ شَہِدَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِی الْمُتَلَاعِنَیْنِ فَتَلَاعَنا عَلٰی عَھْدِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: وَاَنَا ابْنُ خَمْسَ عَشَرَۃَ، قَالَ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! اِنْ اَمْسَکْتُہَا فَقَدْ کَذَبْتُ عَلَیْھَا، قَالَ: فَجَائَ تْ بِہِ لِلَّذِیْ یَکْرَہُ۔ (مسند احمد: ۲۳۱۸۹)

سیدنا سہل بن سعد ساعدی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ وہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے عہد میں پیش آنے والے واقعہ لعان میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ موجود تھے، میاں بیوی نے آپس میں لعان کیا تھا، جبکہ اس وقت میری عمر پندرہ برس تھی۔لعان کرنے والا شوہر کہنے لگا: اے اللہ کے رسول ! اگر اب میں اپنی بیوی کو اپنے پاس رکھتا ہوں تو گویا اس پر میں نے جھوٹا الزام لگایا ہے۔ پھر لعان کرنے والی عورت نے ایسی شکل والا بچہ جنم دیا تھا، جس کو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ناپسند کیا تھا۔
Haidth Number: 11612
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۶۱۲) تخریج: أخرجہ البخاری: ۶۸۵۴، ۷۱۶۵ (انظر: ۲۲۸۰۳)

Wazahat

فوائد:… صحیح مسلم کی ایک روایت میں ہے کہ سیدنا سہل ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں انہوں نے لعان مسجد میں کیا تھا اور میں حاضر تھا اور عصر کے بعد کیا تھا، یہ تمام مسائل پہلے گزر چکے ہیں۔