Blog
Books
Search Hadith

مؤذن رسول سیدنا بلال ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی فضیلت کا تذکرہ

۔ (۱۱۶۴۷)۔ عَنْ بُرَیْدَۃَ الْأَسْلَمِیِّ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بِمَعْنَاہٗ وَفِیْہِ: فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لِبِلَالٍ: ((بِمَ سَبَقْتَنِیْ اِلَی الْجَنَّۃِ؟)) فَقَالَ: مَا أُحْدِثُ إِلَّا تَوَضَّأْتُ وَصَلَّیْتُ رَکْعَتَیْنِ، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((بِہٰذَا۔)) (مسند احمد: ۲۳۳۸۴)

سیدنا بریدہ اسلمی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے گزشتہ حدیث کے ہم معنی حدیث روایت کی ہے،البتہ اس میں یہ وضاحت ہے: رسو ل اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سیدنا بلال ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے فرمایا: تم کس عمل کی بدولت جنت میں مجھ سے پہلے پہنچ گئے۔ انہوں نے عرض کیا: میں کوئی خاص عمل تو نہیں کرتا البتہ جب بھی بے وضو ہوتا ہوں تو وضو کرتا ہوں اور پھر دور رکعت نماز ادا کرتا ہوں۔ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بس اسی عمل کی وجہ سے ہے۔
Haidth Number: 11647
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۶۴۷) تخریج: صحیح لغیرہ، اخرجہ الترمذی: ۳۶۸۹ (انظر: ۲۲۹۹۶)

Wazahat

فوائد:… ان دو احادیث سے ثابت ہوا کہ سیدنا بلال ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا وصف یہ تھا کہ وہ جب بے وضو ہوتے تھے تو وضو کرتے اور دو رکعت نماز ادا کرتے تھے۔ عام لوگوںمیں صرف یہ مشہور ہے کہ سیدنا بلال ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ باقاعدگی کے ساتھ تحیۃ الوضوء پڑھا کرتے تھے، لیکن ان کا مکمل عمل یہ تھا کہ وہ جب بھی بے وضو ہوتے تو فوراً وضو کرتے تھے۔