Blog
Books
Search Hadith

سیدنا حارثہ بن نعمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا تذکرہ

۔ (۱۱۶۶۹)۔ عَنْ حَارِثَۃَ بْنِ النُّعْمَانِ قَالَ: مَرَرْتُ عَلٰی رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَمَعَہُ جِبْرِیلُ عَلَیْہِ السَّلَام جَالِسٌ فِی الْمَقَاعِدِ فَسَلَّمْتُ عَلَیْہِ ثُمَّ أَجَزْتُ، فَلَمَّا رَجَعْتُ وَانْصَرَفَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((ہَلْ رَأَیْتَ الَّذِی کَانَ مَعِی؟)) قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: ((فَإِنَّہُ جِبْرِیلُ وَقَدْ رَدَّ عَلَیْکَ السَّلَامَ۔)) (مسند احمد: ۲۴۰۷۷)

سیدنا حا رثہ بن نعمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جبریل علیہ السلام کے ساتھ (مسجد کے قریب) المقاعد جگہ میں بیٹھے تھے، میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس سے گزرا تو میں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو سلام کہا اور میں آگے گزر گیا، جب میں واپس آیا اور نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بھی وہاں سے واپس ہوئے تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میرے ساتھ بیٹھے آدمی کو تم نے دیکھا تھا؟ میں نے عرض کیا: جی ہاں۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: وہ جبریل علیہ السلام تھے اور انہوںنے تمہارے سلام کا جواب دیا تھا۔
Haidth Number: 11669
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۶۶۹) تخریج: اسنادہ صحیح، اخرجہ عبدالرزاق: ۲۰۵۴۵، والطبرانی فی الکبیر : ۳۲۲۶ (انظر: ۲۳۶۷۷)

Wazahat

فوائد:… سیدنا حارثہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے جبریل علیہ السلام کو انسانی شکل میں دیکھا، لیکن ان کو بعد میں پتہ چلا کہ وہ جبریل ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ تھے۔