Blog
Books
Search Hadith

سیدنا حاطب بن ابی بلتعہ کی فضیلت اور ان کا واقعہ

۔ (۱۱۶۷۲)۔ قَالَ جَائَ عَبْدٌ لِحَاطِبِ بْنِ أَبِیْ بَلْتَعَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَحَدُ بَنِی أَسَدٍ یَشْتَکِیْ سَیِّدَہٗ، فَقَالَ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! لَیَدْخُلَنَّ حَاطِبُ النَّارَ، فَقَالَ لَہُ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((کَذَبْتَ لَا یَدْخُلُہَا اِنَّہٗ قَدْ شَہِدَ بَدْرًا وَالْحُدَیْبِیَۃَ۔)) (مسند احمد: ۱۴۸۳۰)

سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا حاطب بن ابی بلتعہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا ایک غلام، جو بنی اسد کے قبیلہ سے تھا، آیا اور اپنے مالک کی شکایت کرتے ہوئے کہا: اللہ کے رسول! حاطب ضرور جہنم میں جائے گا، لیکن رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس سے فرمایا: تم غلط کہتے ہو، وہ تو بدر اور حدیبیہ میں شرکت کی سعادت حاصل کر چکا ہے، (جبکہ بدر اور حدیبیہ میں شرکت کرنے والے جہنم میں نہیں جائیں گے)۔
Haidth Number: 11672
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۶۷۲) تخریج: أخرجہ مسلم: ۲۱۹۵(انظر: ۱۴۷۷۱)

Wazahat

فوائد:… سیدنا حاطب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ چونکہ بدر اور حدیبیہ میں شرکت کر چکے تھے، اس لیے اللہ تعالیٰ نے ان کو جنتی قرار دیا تھا، باقی پھر بھی انسان سے خطا اور غلطی سرزد ہو جاتی ہے۔ صحابۂ کرام سے غلطی کا سرزد ہونا ممکن ہے، لیکن ان کی معیاری نیکیوں کے سمندر ان کی خطاؤں پر غالب آ جائیں گے۔ ان شاء اللہ تعالی۔