Blog
Books
Search Hadith

سیدنا حسان بن ثابت ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا تذکرہ

۔ (۱۱۶۷۹)۔ عَنِ الْبَرَاء ِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لِحَسَّانَ بْنِ ثَابِتٍ: ((اہْجُ الْمُشْرِکِینَ فَإِنَّ جِبْرِیلَ مَعَکَ۔)) (مسند احمد: ۱۸۹۰۱)

سیدنا براء بن عازب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سیدنا حسان بن ثابت ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے فرمایا: تم مشرکین کی ہجو کا جواب دو، جبریل تمہارے ساتھ ہیں۔
Haidth Number: 11679
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۶۷۹) تخریج: أخرجہ البخاری: ۳۲۱۳، ۴۱۲۳ ،ومسلم: ۲۴۸۶(انظر: ۱۸۶۹۷)

Wazahat

فوائد:…سیدنا حسان بن ثابت ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ شاعر اسلام اور شاعر رسول تھے، وہ اپنے کلام کے زور پر دشمنانِ رسول کو لاجواب کر دیتے تھے، اس سلسلے میں ان کو جبریل علیہ السلام کا تعاون بھی حاصل تھا۔ عہد نبوی میں دشمنوں کے حوصلے پست کرنے کے لیے اشعار کے ذریعے ان کی مذمت کی جاتی تھی اور یہ شعری مجموعے ان پر قیامت بن کر برستے تھے، جیسا کہ سیدنا کعب بن مالک بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ((وَالَّذِی نَفْسِی بِیَدِہِ لَکَأَنَّمَا تَنْضَحُوْنَھُمْ بِالنَّبْلِ فِیْمَا تَقُوْلُوْنَ لَھُمْ مِنَ الشِّعْرِ۔)) (صحیحہ:۱۹۴۹) … اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! (دشمنوں کی مذمت کرتے ہوئے )جو تم شعر کہتے ہو یہ (ان پر) تیر برسانے کی طرح ہیں۔