Blog
Books
Search Hadith

سیدنا زبیر بن عوام ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا تذکرہ

۔ (۱۱۷۰۳)۔ عَنِ الزُّبَیْرِ بْنِ الْعَوَّامِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ اَنَّہٗ قَالَ لِاِبْنِہِ عَبْدِ اللّٰہِ: یَا بُنَیَّ! اَمَا وَاللّٰہِ! اِنْ کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لَیَجْمَعُ لِیْ اَبَوَیْہِ جَمِیْعًا یُفْدِیْنِیْ بِہِمَا یَقُوْلُ: ((فِدَاکَ اَبِیْ وَ أُمِّیْ۔)) (مسند احمد: ۱۴۰۹)

سیدنا زبیر بن عوام ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے،انہوںنے اپنے بیٹے عبداللہ سے کہا: میرے پیارے بیٹے ! اللہ کی قسم! رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مجھے مخاطب ہوتے ہوئے اپنے والدین کا ذکر کرکے فرمایا کرتے تھے: تجھ پر میرے والدین قربان ہوں۔
Haidth Number: 11703
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۷۰۳) تخریج: أخرجہ البخاری: ۳۷۲۰،ومسلم: ۲۴۱۶(انظر: ۱۴۰۹)

Wazahat

فوائد:… بڑی شان ہے اس فردِ عظیم کی کہ جس کو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یوں خطاب کریں کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے والدین اس پر قربان ہوں، لیکن بعض دیگر صحابہ کی مثالیں بھی موجود ہیں، ان کے حق میں بھی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے یہی فرمایا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے والدین فدا ہوں، دیکھیں حدیث نمبر (۱۱۷۱۶)