Blog
Books
Search Hadith

سیدنا زید بن ثابت انصاری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا تذکرہ

۔ (۱۱۷۰۷)۔ عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُبَیْدٍ قَالَ: قَالَ زَیْدُ بْنُ ثَابِتٍ: قَالَ لِی رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ((تُحْسِنُ السُّرْیَانِیَّۃَ إِنَّہَا تَأْتِینِی کُتُبٌ۔)) قَالَ: قُلْتُ: لَا، قَالَ: ((فَتَعَلَّمْہَا۔)) فَتَعَلَّمْتُہَا فِی سَبْعَۃَ عَشَرَ یَوْمًا۔ (مسند احمد: ۲۱۹۲۰)

سیدنا زید بن ثابت ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھ سے فرمایا: ’کیا تم سریانی زبان اچھی طرح جانتے ہو؟ میر ے پاس اس زبان میں خطوط آتے ہیں۔ میں نے عرض کیا: جی نہیں، آپ نے فرمایا: تو پھر تم اس زبان کو اچھی طرح سیکھ لو۔ پس میں نے سترہ دنوں میں یہ زبان اچھی طرح سیکھ لی۔
Haidth Number: 11707
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۷۰۷) تخریج: اسنادہ صحیح، اخرجہ الطبرانی: ۴۹۲۷ (انظر: ۲۱۵۸۷)

Wazahat

فوائد:…مدینہ میں سریانی زبان جاننے والے یہودی تھے، جب اس زبان میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو کوئی خط موصول ہوتا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو یہودیوں سے مدد لینا پڑھتی کہ اس میں کیا لکھا ہے اور اس کا کیا جواب دینا ہے، جبکہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو اس قوم پر اعتماد بھی نہیں تھا، اس لیے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سیدنا زید ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کیذمہ داری لگائی کہ وہ اس زبان کی تعلیم حاصل کریں، انھوں نے پندرہ سولہ دنوں میں یہ ذمہ داری پوری کر دی۔