Blog
Books
Search Hadith

سیدنا اسامہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے والد سیدنا زید بن حارثہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا تذکرہ

۔ (۱۱۷۰۹)۔ عَنْ عَائِشَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا قَالَتْ: مَا بَعَثَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم زَیْدَ بْنَ حَارِثَۃَ فِیْ جَیْشٍ قَطُّ اِلاَّ أَمَّرَہٗ عَلَیْہِ، وَلَوْ بَقِیَ بَعْدَہُ اسْتَخْلَفَہٗ۔ (مسند احمد: ۲۶۴۲۳)

سیدہ عائشہ صدیقہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے زید بن حارثہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو جس لشکر میں بھی روانہ کیا، ان کو اس کا امیر ہی مقررکیا، اگر وہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے بعد زندہ رہتے تو آپ انہیں کو لشکروں کا امیر بنا دیتے۔
Haidth Number: 11709
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۷۰۹) تخریج: اسنادہ حسن ان صح سماع عبد اللہ البھی من عائشۃ، فقد ثبتہ البخاری، ودفعہ احمد، اخرجہ ابن ابی شیبۃ: ۱۲/ ۱۴۰، والنسائی فی الکبری : ۸۱۸۲، والحاکم: ۳/ ۲۱۵ (انظر: ۲۵۸۹۸)

Wazahat

فوائد:…سیدنا زید بن حارثہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی فضیلت و منقبت بھی عیاں ہوتی ہے، وہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے آزاد کردہ غلام تھے، بلکہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کو اپنا لے پالک بیٹا بنا رکھا تھا۔