Blog
Books
Search Hadith

سیدنا سائب بن عبداللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا تذکرہ، ان کو سائب بن ابو سائب بھی کہتے ہیں

۔ (۱۱۷۱۱)۔ عَنْ مُجَاہِدٍ، عَنِ السَّائِبِ بْنِ أَبِی السَّائِبِ، أَنَّہُ کَانَ یُشَارِکُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَبْلَ الْإِسْلَامِ فِی التِّجَارَۃِ، فَلَمَّا کَانَ یَوْمُ الْفَتْحِ جَائَ ہُ، فَقَالَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ((مَرْحَبًا بِأَخِی وَشَرِیکِی (وَفِیْ رِوَایَۃٍ: کُنْتَ شَرِیْکِیْ وَکُنْتَ خَیْرَ شَرِیْکٍ) کَانَ لَا یُدَارِیُٔ وَلَا یُمَارِی یَا سَائِبُ، قَدْ کُنْتَ تَعْمَلُ أَعْمَالًا فِی الْجَاہِلِیَّۃِ لَا تُقْبَلُ مِنْکَ، وَہِیَ الْیَوْمَ تُقْبَلُ مِنْکَ۔)) وَکَانَ ذَا سَلَفٍ وَصِلَۃٍ۔ (مسند احمد: ۱۵۵۹۰)

سیدنا سائب بن ابی سائب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ وہ اسلام سے قبل رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ مل کر تجارت کیا کرتے تھے، مکہ فتح ہوا تو نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کو دیکھ کر فرمایا: میں اپنے بھائی اور شریک کار کو مرحبا کہتا ہوں۔ دوسری روایت میں ہے: آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم میرے شریک کار تھے اور بہترین شریک کار تھے، وہ کسی بھی معاملے میں اختلاف اور جھگڑانہیں کرتے تھے۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اے سائب! تم جاہلیت میں بہت اچھے عمل کرتے رہے، مگر وہ اللہ تعالیٰ کے ہاں قبول نہیں ہوتے تھے،، اب تمہاری طرف سے ایسے اعمال اللہ کے ہاں قبول ہوں گے۔ سیدنا سائب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ لوگوں کو ادھار اور ادائیگی میں مہلت دیا کرتے اور صلہ رحمی کیا کرتے تھے۔
Haidth Number: 11711
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۷۱۱) تخریج: مجاھد بن جبر المکی لم یرو عن السائب، بل بینھما قائد السائب، وھو لم نقع علی اسمہ وترجمتہ فیما بین ایدینا من المصادر اخرجہ ابن ابی شیبۃ: ۱۴/ ۵۰۵، والحاکم: ۲/ ۶۱ (انظر: ۱۵۵۰۵)

Wazahat

فوائد:…سیدنا سائب بن ابی سائب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ وہ صحابی ہیں، جن کی تالیف قلبی کی گئی تھی، پھر یہ بہترین مسلمان بن گئے تھے۔