Blog
Books
Search Hadith

سیدنا سائب بن یزید ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا تذکرہ

۔ (۱۱۷۱۳)۔ عَنِ السَّائِبِ بْنِ یَزِیدَ قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ الصِّبْیَانِ إِلَی ثَنِیَّۃِ الْوَدَاعِ، نَتَلَقّٰی رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مِنْ غَزْوَۃِ تَبُوکَ، وَقَالَ سُفْیَانُ مَرَّۃً: أَذْکُرُ مَقْدَمَ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لَمَّا قَدِمَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مِنْ تَبُوکَ۔ (مسند احمد: ۱۵۸۱۲)

سیدنا سائب بن یزید ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم غزوۂ تبوک سے واپس تشریف لائے تو میں دوسرے بچوں کے ساتھ آپ کے استقبال کے لیے ثنیۃ الوداع کی طرف گیا تھا۔سفیان راوی نے ایک مرتبہ یوں بیان کیا: سائب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: مجھے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی آمد کا واقعہ یاد ہے، جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تبوک سے واپس آئے تھے۔
Haidth Number: 11713
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۷۱۳) تخریج: أخرجہ البخاری: ۳۰۸۳، ۴۴۲۶ (انظر: ۱۵۷۲۱)

Wazahat

فوائد:…جب لوگ جہاد اور حج جیسے امورِ خیر سے واپس آ رہے ہوں تو ان کا استقبال کرنے کے لیے اور ان سے ملاقات کرنے کے لیے جانا معروف اور محبت بھرا عمل ہے۔