Blog
Books
Search Hadith

سیدنا ابو حذیفہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے غلام سیدنا سالم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا تذکرہ

۔ (۱۱۷۱۴)۔ عَنِ ابْنِ سَابِطٍ، عَنْ عَائِشَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا قَالَتْ: اَبْطَأْتُ عَلَی النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ: ((مَا حَبَسَکِ یَا عَائِشَۃُ؟)) قَالَتْ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! اِنَّ فِی الْمَسْجِدِ رَجُلًا مَا رَأَیْتُ أَحَدًا أَحْسَنَ قِرَائَۃً مِنْہٗ، قَالَ: فَذَھَبَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَإِذَا ھُوَ سَالِمٌ مَوْلٰی أَبِیْ حُذَیْفَۃَ فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ جَعَلَ فِی أُمَّتِیْ مِثْلَکَ۔)) (مسند احمد: ۲۵۸۳۴)

سیدہ عائشہ صدیقہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں:مجھے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں حاضری دینے میں تاخیر ہوگئی، اس لیے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دریافت فرمایا: عائشہ! تم کیوں لیٹ ہو گئی ہو؟ انہوںنے کہا: اے اللہ کے رسول! مسجد میں ایک آدمی تھا، میں نے اس سے زیادہ حسین قرأت کرتے کسی کو نہیں سنا۔ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے جا کر دیکھا تو وہ سیدنا ابو حذیفہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے غلام سیدنا سالم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ تھے، ان کو دیکھ کر رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ کا شکر ہے، جس نے میری امت میں تم جیسے لوگ بھی پیدا کیے ہیں۔
Haidth Number: 11714
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۷۱۴) تخریج: (انظر: ۲۵۳۲۰)

Wazahat

فوائد:…قابل غور بات یہ ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کون سی صفت کی بنا پر ایک غلام پر تعجب کر رہے ہیں اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کر رہے ہیں کہ اس نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی امت میں ایسے باعث ناز لوگ پیدا کیے ہیں، وہ صفت صرف اور صرف یہ تھی کہ وہ خوبصورت آواز کے ساتھ قرآن مجید کی تلاوت کیا کرتے ہیں، کاش ہمارے رجحانات اور میلانات بھی اسی مزاج کے مطابق بن جاتے۔