Blog
Books
Search Hadith

سیدنا سعدبن ابی وقاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا تذکرہ، ان کو سعد بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بھی کہا جاتا ہے

۔ (۱۱۷۱۹)۔ (وَعَنْہٗ بِلَفِظٍ آخَرَ) قَالَ: لَقَدْ رَأَیْتُنِیْ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سَابِعَ سَبْعَۃٍ، وَمَا لَنَا طَعَامٌ اِلَّا وَرَقَ الْحُبْلَۃِ، حَتّٰی أَنَّ أَحَدَنَا لَیَضَعُ کَمَا تَضَعُ الشَّاۃُ مَا یُخَالِطُہٗ شَیْئٌ، ثُمَّ أَصْبَحَتْ بَنُوْ أَسَدٍ یُعَزِّرُوْنِّیْ عَلَی الْاِسْلَامِ، لَقَدْ خَسِرْتُ اِذًا وَضَلَّ سَعْیِیْ۔ (مسند احمد: ۱۴۹۸)

۔ (دوسری روایت) سیدنا سعد ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: میں نے خود کو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ دیکھا، میں مسلمان ہونے والے گروہ میں ساتواں1 فرد تھا، ہمارے پاس خوراک کے طور پر صرف خاردار درختوں کے پتے تھے ا ور ہم قضائے حاجت کرتے تو بکریوں کی طرح مینگنیاں کرتے تھے اور یہ فضلہ لیس دار نہیں ہوتا تھا،لیکن اب بنو اسد اسلام کے بارے میں مجھ پر طنز کرتے ہیں، اگر ان کی بات درست ہو تو میں تو خسارے میں رہا اور میرے سارے اعمال اکارت گئے۔
Haidth Number: 11719
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۷۱۹) تخریج: انظر الحدیث السابق

Wazahat

فوائد:…سیدنا سعد ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کوفہ کے والی تھے، لیکن کوفہ والوں نے یہ سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے یہ شکایت کی تھی کہ ان کا والی اچھے انداز میں نماز نہیں پڑھاتا، سیدنا سعد ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اِن حجتی لوگوں کی اس شکایت کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔