Blog
Books
Search Hadith

اوس کے رئیس سیدنا سعد بن معاذ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا تذکرہ

۔ (۱۱۷۲۹)۔ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ نَبِیَّ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ وَجَناَزَۃُ سَعْدٍ مَوْضُوْعَۃٌ: ((اِھْتَزَّ لَھَا عَرْشُ الرَّحْمٰنِ عَزَّوَجَلَّ۔)) (مسند احمد: ۱۳۴۸۸)

سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ جب سیدنا سعد ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا جنازہ رکھا ہوا تھا تو نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا تھا کہ اس کی خاطر رحمن عزوجل کا عرش جھوم اٹھا ہے۔
Haidth Number: 11729
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۷۲۹) تخریج: أخرجہ مسلم: ۲۴۶۷(انظر: ۱۳۴۵۴)

Wazahat

فوائد:…سیدنا سعد ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی روح کے پرواز کرنے پر عرش معلی کا جھومنا، یہ اللہ تعالیٰ کی خوشی کی وجہ سے تھا، جیسا کہ درج ذیل روایت سے معلوم ہوتا ہے۔ سیدنا ابوسعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ((اِھْتَزَّ الْعَرْشُ لِمَوْتِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ مِنْ فَرْحِ الرَّبِّ عَزَّ وَ جَلَّ۔)) … جب حضرت سعد بن معاذ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی موت پر ربّ تعالیٰ خوش ہوئے تو عرش جھوم گیا۔ (رواہ تمام في الفوائد ۳/۲، الصحیحۃ:۱۲۸۸) اللہ تعالیٰ نے اپنے عرش کو اس بات کا شعور بخشا ، جس کی وجہ سے اس نے بھی سیدنا سعد ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی روح کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا۔ یہ سیدنا سعد ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی منفرد اور عظیم سعادت اور منقبت ہے، ایسی عظیم ہستی سے اللہ تعالیٰ کا سلوک کیسا ہو گا! سبحا ن اللہ!