Blog
Books
Search Hadith

سیدنا ضماد ازدی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا بیان

۔ (۱۱۷۵۰)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَدِمَ ضِمَادٌ الْأَزْدِیُّ مَکَّۃَ فَرَأٰی رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَغِلْمَانٌ یَتْبَعُونَہُ، فَقَالَ: یَا مُحَمَّدُ إِنِّی أُعَالِجُ مِنَ الْجُنُونِ، فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ((إِنَّ الْحَمْدَ لِلّٰہِ نَسْتَعِینُہُ وَنَسْتَغْفِرُہُ، وَنَعُوذُ بِاللّٰہِ مِنْ شُرُورِ أَنْفُسِنَا، مَنْ یَہْدِہِ اللّٰہُ فَلَا مُضِلَّ لَہُ، وَمَنْ یُضْلِلْ فَلَا ہَادِیَ لَہُ، وَأَشْہَدُ أَنْ لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیکَ لَہُ، وَأَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُولُہُ۔)) قَالَ: فَقَالَ: رُدَّ عَلَیَّ ہٰذِہِ الْکَلِمَاتِ، قَالَ: ثُمَّ قَالَ: لَقَدْ سَمِعْتُ الشِّعْرَ وَالْعِیَافَۃَ وَالْکَہَانَۃَ فَمَا سَمِعْتُ مِثْلَ ہٰذِہِ الْکَلِمَاتِ، لَقَدْ بَلَغْنَ قَامُوسَ الْبَحْرِ، وَإِنِّی أَشْہَدُ أَنْ لَا إِلٰہَ إِلَّا اللَّہُ، وَأَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُولُہُ فَأَسْلَمَ، فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم حِینَ أَسْلَمَ: ((عَلَیْکَ وَعَلٰی قَوْمِکَ۔)) قَالَ: فَقَالَ: نَعَمْ، عَلَیَّ وَعَلٰی قَوْمِی، قَالَ: فَمَرَّتْ سَرِیَّۃٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بَعْدَ ذٰلِکَ بِقَوْمِہِ فَأَصَابَ بَعْضُہُمْ مِنْہُمْ شَیْئًا إِدَاوَۃً أَوْ غَیْرَہَا، فَقَالُوْا ہَذِہِ مِنْ قَوْمِ ضِمَادٍ رُدُّوہَا، قَالَ: فَرَدُّوہَا۔ (مسند احمد: ۲۷۴۹)

سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ سیدنا ضماد ازدی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ مکہ مکرمہ آئے اور انھوں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو دیکھا کہ لڑکے آپ کو تنگ کرتے ہوئے آپ کا پیچھا کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا: اے محمد! میں پاگل پن کا علاج کرتا ہوں۔ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے جوابا یہ خطبہ پڑھا: إِنَّ الْحَمْدَ لِلَّہِ نَسْتَعِینُہُ وَنَسْتَغْفِرُہُ، وَنَعُوذُ بِاللّٰہِ مِنْ شُرُورِ أَنْفُسِنَا، مَنْ یَہْدِہِ اللّٰہُ فَلَا مُضِلَّ لَہُ، وَمَنْ یُضْلِلْ فَلَا ہَادِیَ لَہُ، وَأَشْہَدُ أَنْ لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیکَ لَہُ، وَأَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُولُہ۔ یہ الفاظ سن کر ضماد نے عرض کیا کہ (براہِ کرم) آپ یہ کلمات مجھے دوبارہ سنا دیں، اس نے دوبارہ یہ کلمات سن کر کہا:میں شعر،فال بازی، جادو اور نجامت وغیرہ سن چکا ہوں اور جانتا بھی ہوں، میں نے (محمد ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ادا کیے ہوئے) ان کلمات جیسے با مقصد اور جامع کلمات آج تک نہیں سنے، یہ تو سمندر کی تہ تک پہنچنے والے کلمات ہیں، میں بھی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میںگواہی دیتا ہوں کہ محمد ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اللہ کے بندے اور رسول ہیں۔ یہ کلمہ پڑھ کر وہ دائرۂ اسلام میں داخل ہو گیا۔ وہ مسلمان ہوا تو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ قبول اسلام اور اعتراف تمہاری اور تمہاری قوم کی طرف سے ہے۔ اس نے کہا: جی ہاں یہ میری اور میری قوم کی طرف سے ہے اس کے بعد نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے صحابہ کا ایک دستہ ضماد ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی قوم کے پاس سے گزرا اور انہوں نے اس قوم کا کچھ سامان برتن وغیرہ لو ٹ لیا تو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ ضماد کی قوم ہے، ان کو ان کا سامان وا پس کر دو۔ پس صحابۂ کرام نے ان لوگوں کو ان سے لوٹا ہوا سامان واپس کر دیا۔
Haidth Number: 11750
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۷۵۰) تخریج: اخرجہ مسلم: ۸۶۸(انظر: ۲۷۴۹)

Wazahat

فوائد:… اہل مکہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو سخت جسمانی اور ذہنی ایذائیں دیتے تھے، لوگ اور بچے آپ کو پاگل کہتے ہوئے آپ کے پیچھے لگے رہتے اور آپ کو پریشان کرتے تھے، سیدنا ضماد ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے بھییہی سمجھاکہ نعوذ باللہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پاگل ہیں، سو وہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا علاج کرنے کے لیے آئے، لیکن آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی فصاحت و بلاغت اور حکمت و دانائی کے سامنے ان کا معالجہ دم توڑ گیا۔