Blog
Books
Search Hadith

سیدنا طارق بن شہاب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا تذکرہ

۔ (۱۱۷۵۲)۔ عَنْ قیْسِ بْنِ مُسْلِمٍ قَالَ: سَمِعْتُ طَارِقَ بْنَ شِہَابٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ یَقُوْلُ: رَاَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَغَزَوْتُ فِیْ خِلَافَۃِ أَبِیْ بَکْرٍ وَعُمَرَ ثَلَاثًا وَّثَلَاثِیْنَ، أَوْ ثَلَاثًا وَّأَرْبَعِیْنَ مِنْ غَزْوَۃٍ اِلٰی سَرِیَۃٍ۔ (مسند احمد: ۱۹۰۳۶)

سیدنا طارق بن شہاب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: مجھے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی زیارت کا شرف حاصل ہے اور میںنے سیدنا ابو بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اور سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے ادوار میں۳۳یا۳۴ لڑائیوں میں شرکت کی ہے۔
Haidth Number: 11752
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۷۵۲) تخریج: اسنادہ صحیح (انظر: ۱۸۸۳۰)

Wazahat

فوائد:… سیدنا طارق بن شہاب احمسی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے ملاقات ثابت ہے، البتہ یہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے کوئی حدیث براہ راست نہ سن سکے، اہل علم کے راجح قول کے مطابق ان کا شمار صحابہ میں ہوتا ہے، ۸۳ھ میں ان کا انتقال ہوا تھا۔