Blog
Books
Search Hadith

سیدنا طلحہ بن عبید اللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا تذکرہ

۔ (۱۱۷۵۳)۔ عَنْ یَحْیَ بْنِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ الزُّبَیْرِ، عَنْ أَبِیْہِ، عَنْ جَدِّہِ، عَنِ الزُّبَیْرِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ یَوْمَئِذٍ: ((أَوْجَبَ طَلْحَۃُ حِیْنَ صَنَعَ بِرَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مَا صَنَعَ۔)) یَعْنِی حِیْنَ بَرَکَ لَہٗ طَلْحَۃُ فَصَعِدَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَلٰی ظَہْرِہِ۔ (مسند احمد: ۱۴۱۷)

سیدنا زبیر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: طلحہ نے رسول اللہ کے ساتھ جو کچھ کیا ہے، اس وجہ سے اس نے اپنے حق میں (جنت کو) ثابت کر لیا ہے۔ یہ اس وقت کی بات ہے جب سیدنا طلحہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے لیے بیٹھے اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ان کی پشت پر چڑھ گئے۔
Haidth Number: 11753
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۷۵۳) تخریج:اسنادہ حسن، اخرجہ الترمذی: ۱۶۹۲، ۳۷۳۸ (انظر: ۱۴۱۷)

Wazahat

فوائد:… احد کے دن رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایک چٹان پر چڑھنا چاہا، جبکہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دو زرہیں زیب ِ تن کی ہوئی تھیں، اس لیے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس چٹان پر نہ چڑھ سکے، جب سیدنا طلحہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے یہ کیفیت دیکھی تو وہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے نیچے بیٹھ گئے اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان پر قدم رکھا، یہاں تک کہ چٹان پر چڑھ گئے۔