Blog
Books
Search Hadith

سیدنا عبادہ بن صامت ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا تذکرہ

۔ (۱۱۷۵۹)۔ قَالَ: قَرَأْتُ عَلٰی یَعْقُوبَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ، عَنْ أَبِیہِ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ قَالَ: عُبَادَۃُ بْنُ الصَّامِتِ بْنِ قَیْسِ بْنِ أَصْرَمَ بْنِ فِہْرِ بْنِ ثَعْلَبَۃَ فِی الِاثْنَیْ عَشَرَ الَّذِینَ بَایَعُوا رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِی الْعَقَبَۃِ الْأُولٰی۔ (مسند احمد: ۲۳۱۵۶)

سیدنا عبادہ بن صامت بن قیس بن اصرم بن فہر بن ثعلبہ بن غنم بن عوف بن خزرج ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ان بارہ افراد میں سے ہیں، جنہوںنے بیعت عقبہ اولیٰ میں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ہاتھ پر بیعت کی تھی۔
Haidth Number: 11759
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۷۵۹) تخریج: انظر الحدیث السابق

Wazahat

فوائد:… سیدنا عبادہ بن صامت ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی فضیلت معلوم ہوئی کہ انہیں ہجرت سے قبل مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ جا کر اسلام قبول کرنے اور بیعت عقبہ اولیٰ میں شرکت کا اعزاز حاصل ہوا، اس موقعہ پر رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان میں سے بارہ افراد کو نقیبیعنی ذمہ دار اور نگران مقرر کیا تھا، ان نقباء میں سے ایک سیدنا عبادہ بن صامت ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ تھے۔