Blog
Books
Search Hadith

سیدنا عبادہ بن صامت ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا تذکرہ

۔ (۱۱۷۶۰)۔ قَالَ: سَمِعْتُ سُفْیَانَ بْنَ عُیَیْنَۃَ یُسَمِّی النُّقَبَائَ، فَسَمَّی عُبَادَۃَ بْنَ الصَّامِتِ مِنْہُمْ، قَالَ سُفْیَانُ: عُبَادَۃُ عَقَبِیٌّ، أُحُدِیٌّ، بَدْرِیٌّ، شَجَرِیٌّ، وَہُوَ نَقِیبٌ۔ (مسند احمد: ۲۳۱۵۴)

امام سفیان بن عیینہ نقباء کا نام لیتے تھے، اس ضمن میں انھوں نے سیدنا عبادہ بن صامت ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا نام بھی ان میں ذکر کیا اور انھوں نے کہا: عبادہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ عقبی، احدی، بدری، شجری اور نقیب ہیں۔
Haidth Number: 11760
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۷۶۰) تخریج: انظر الحدیثین السابقین

Wazahat

فوائد:… عقبی:بیعت عقبہ اولیٰ میں شرکت کرنے والے۔ احدی: غزوۂ احد میں شریک ہونے والے۔ بدری: غزوۂ بدر میں شرکت کا اعزاز پانے والے۔ شجری: صلح حدیبیہ کے موقع پر درخت کے نیچے بیعت رضوان میں شریک ہونے والے۔ نقیب:بیعت عقبہ اولیٰ میں مقرر کیے جانے والے نقیبوں میں سے ایک نقیب۔ یہ سیدنا عبادہ بن صامت ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی صفات ہیں۔