Blog
Books
Search Hadith

سیدنا عبدالرحمن بن عوف ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا تذکرہ

۔ (۱۱۷۶۴)۔ عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ قَالَتْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُولُ لِأَزْوَاجِہِ: ((إِنَّ الَّذِی یَحْنُوْ عَلَیْکُنَّ بَعْدِی لَہُوَ الصَّادِقُ الْبَارُّ۔)) اللَّہُمَّ اسْقِ عَبْدَ الرَّحْمٰنِ بْنَ عَوْفٍ مِنْ سَلْسَبِیلِ الْجَنَّۃِ۔ (مسند احمد: ۲۷۰۹۴)

سیدہ ام سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: میں نے سنا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنی ازواج سے مخاطب ہو کر فرمایا: میرے بعد جو کوئی تمہارے اوپر شفقت کرے گا وہ انتہائی سچا اور صالح ہوگا۔ یا اللہ! تو عبدالرحمن بن عوف ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو جنت کے سلسبیل نامی چشمے سے سیراب کرنا۔
Haidth Number: 11764
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۷۶۴) تخریج: حدیث حسن لغیرہ، اخرجہ الحاکم: ۳/ ۳۱۱، والحاکم: ۳/ ۳۱۱ (انظر: ۲۶۵۵۹)

Wazahat

فوائد:… معلوم ہوا کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی وفات کے بعد آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی بیویوں کا انتہائی درجے کا احترام و اکرام اور ان کے ساتھ شفقت و رافت والا معاملہ ہوناچاہئے۔ آج اگرچہ امہات المؤمنین موجود نہیں ہیں، لیکن ان کا تذکرۂ خیر کرنا اور ان کے بشری تقاضوں کو سامنے رکھ کر ان پر کیچڑ نہ اچھالنا ہمارے ایمان و ایقان کا تقاضا ہے۔ یہ حدیث سیدنا عبد الرحمن ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے لیے بہت بڑی خوشخبری ہے۔