Blog
Books
Search Hadith

سیدنا عبدالرحمن بن عوف ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا تذکرہ

۔ (۱۱۷۶۶)۔ حَدَّثَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ، حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عُرْوَۃَ، عَنْ عُرْوَۃَ: أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمٰنِ بْنَ عَوْفٍ قَالَ: أَقْطَعَنِی رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَعُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ أَرْضَ کَذَا وَکَذَا، فَذَہَبَ الزُّبَیْرُ إِلٰی آلِ عُمَرَ فَاشْتَرٰی نَصِیبَہُ مِنْہُمْ فَأَتٰی عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ، فَقَالَ: إِنَّ عَبْدَ الرَّحْمٰنِ بْنَ عَوْفٍ زَعَمَ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَقْطَعَہُ وَعُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ أَرْضَ کَذَا وَکَذَا؟ وَإِنِّی اشْتَرَیْتُ نَصِیبَ آلِ عُمَرَ، فَقَالَ عُثْمَانُ: عَبْدُ الرَّحْمٰنِ جَائِزُ الشَّہَادَۃِ لَہُ وَعَلَیْہِ۔ (مسند احمد: ۱۶۷۰)

سیدنا عبدالرحمن بن عوف ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے اور سیدنا عمر بن خطاب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو فلاں فلاں اراضی الاٹ کر دیں، سیدنا زبیر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے آل عمرکے ہاں جا کر ان سے ان کا حصہ خرید لیا اور سیدنا عثمان بن عفان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے ہاں جا کر کہا: سیدنا عبدالرحمن بن عوف ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا خیال ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے انہیں اور سیدنا عمر بن خطاب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو فلاں فلاں اراضی الاٹ کی تھیں، اب میں نے آل عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا حصہ تو خرید لیا۔ سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: عبدالرحمن بن عوف کی گواہی ہر حال میں مقبول ہے،وہ ان کے حق میں ہو یا ان کی مخالفت میں۔
Haidth Number: 11766
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۷۶۶) تخریج: رجالہ ثقات رجال الشیخین غیر حماد بن سلمۃ، فمن رجال مسلم، الا ان فی سماع عروۃ من عبد الرحمن بن عوف وقفۃ (انظر: ۱۶۷۰)

Wazahat

فوائد:… سیدنا عبد الرحمن بن عوف ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ عشرہ مبشرہ میں سے ایک ہیں، جیسا کہ حدیث نمبر (۱۱۵۹۱)میں گزرا ہے۔ سیدنا عبدالرحمن بن عوف ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ایک مخیر صحابی تھے، اللہ تعالیٰ نے انہیں مال و دولت عطا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی راہ میں خرچ کرنے کی توفیق سے بھی نوازا تھا۔