Blog
Books
Search Hadith

سیدنا عبداللہ بن سلام ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا تذکرہ

۔ (۱۱۷۸۵)۔ وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِیْ وَقَّاصٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: مَا سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ لِحَیٍّ مِنَ النَّاسِ یَمْشِیْ أَنَّہٗ فِیْ الْجَنَّۃِ اِلَّا لِعَبْدِ اللّٰہِ بْنِ سَلَامٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌۔ (مسند احمد: ۱۴۵۳)

سیدنا سعد بن ابی وقاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے سیدنا عبداللہ بن سلام ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے سوا کسی بھی زندہ شخص کے متعلق نہیں سنا1 کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کے متعلق فرمایا ہو کہ وہ جنتی ہے۔
Haidth Number: 11785
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۷۸۵) تخریج: أخرجہ البخاری: ۳۸۱۲،ومسلم: ۲۴۸۳(انظر: ۱۴۵۳)

Wazahat

فوائد:… نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مختلف صحابہ کو ان کی زندگی میں جنت کی بشارت دی ہے، ممکن ہے کہ سیدنا سعد ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو ان واقعات کا علم نہ ہو۔