Blog
Books
Search Hadith

سیدنا عبداللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا تذکرہ

۔ (۱۱۷۹۹)۔ وَعَنْ سَعِیْدِ بْنِ جُبَیْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: جَمَعْتُ الْمُحْکَمَ فِیْ عَہْدِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، وَأَنَا ابْنُ عَشَرَ حِجَجٍ قَالَ: فَقُلْتُ لَہُ: وَمَا الْمُحْکَمُ؟ قَالَ: الْمُفَصَّلُ۔ (مسند احمد: ۳۱۲۵)

سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے زمانے میں محکم سورتیںیاد کر لی تھیں، جبکہ میری عمر دس برس تھی۔ میں (سعید بن جبیر) نے ان سے کہا: محکم سے کیا مراد ہے؟ انھوں نے کہا: مفصل سورتیں۔
Haidth Number: 11799
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۷۹۹) تخریج: أخرجہ البخاری: ۵۰۳۶ (انظر: ۳۱۲۵)

Wazahat

فوائد:… سورۂ حجرات سے قرآن کریم کے آخر تک کے حصے کو مفصل کہتے ہیں۔