Blog
Books
Search Hadith

سیدنا عبداللہ بن عمر بن خطاب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا تذکرہ

۔ (۱۱۸۰۴)۔ عَنْ نَافِعٍ قَالَ: قَالَ ابْنُ عُمَرَ: رَأَیْتُ فِی الْمَنَامِ کَأَنَّ بِیَدِی قِطْعَۃَ إِسْتَبْرَقٍ، وَلَا أُشِیرُ بِہَا إِلٰی مَکَانٍ مِنَ الْجَنَّۃِ إِلَّا طَارَتْ بِی إِلَیْہِ، فَقَصَّتْہَا حَفْصَۃُ عَلَی النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ: ((إِنَّ أَخَاکِ رَجُلٌ صَالِحٌ، أَوْ إِنَّ عَبْدَ اللّٰہِ رَجُلٌ صَالِحٌ۔)) (مسند احمد: ۴۴۹۴)

سیدنا ابن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے ، وہ کہتے ہیں: میں نے ایک خواب دیکھا کہ گویا میرے ہاتھ میں ریشم کا ایک قیمتی ٹکڑا ہے اور میں جنت میں جس طرف بھی اس سے اشار ہ کرتا ہوں وہ مجھے اپنے ساتھ اڑا کر ادھر ہی لے جاتا ہے۔ میری بہن ام المومنین سیدہ حفصہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے ان کا یہ خواب نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو بیان کیا تو آپ نے فرمایا: تمہارا بھائی عبد اللہ نیک اور صالح آدمی ہے۔
Haidth Number: 11804
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۸۰۴) تخریج: أخرجہ البخاری: ۱۱۵۶، ۷۰۱۵،ومسلم: ۲۴۷۸(انظر: ۴۴۹۴)

Wazahat

فوائد:… سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے اپنے باپ سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اور ماں سیدہ زینب بنت مظعون ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کے ساتھ ہجرت کی، غزوۂ بدر اور غزوۂ احد کے بعد تمام غزوات میں شریک ہوئے، غزوۂ احد میں ان کو چھوٹا سمجھ کر شرکت کی اجازت نہیں ملی تھی، جب یہ غزوۂ خندق میں شریک ہوئے اس وقت ان کی عمر پندرہ برس تھی،یہ ایک مجتہد عالم دین تھے اور نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی اطاعت کے انتہائی پابند، امت کے خیرخواہ اور بدعت سے بہت دور رہنے والے تھے، اسلام میں ساٹھ برس تک انھوں نے دینی خدمات سر انجام دیں۔ امام نافع نے ان کا بہت علم نشر کیا، (۷۳) سن ہجری کے آخریا (۷۴) سن ہجری کے شروع میں انتقال کر گئے۔