Blog
Books
Search Hadith

سیدنا عبداللہ بن عمر بن خطاب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا تذکرہ

۔ (۱۱۸۰۵)۔ عَنِ الزُّہْرِیِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: کَانَ الرَّجُلُ فِی حَیَاۃِ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم إِذَا رَأَی رُؤْیَا قَصَّہَا عَلَی النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: فَتَمَنَّیْتُ أَنْ أَرٰی رُؤْیَا فَأَقُصَّہَا عَلَی النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: وَکُنْتُ غُلَامًا شَابًّا عَزَبًا فَکُنْتُ أَنَامُ فِی الْمَسْجِدِ عَلٰی عَہْدِ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: فَرَأَیْتُ فِی النَّوْمِ کَأَنَّ مَلَکَیْنِ أَخَذَانِی فَذَہَبَا بِی إِلَی النَّارِ، فَإِذَا ہِیَ مَطْوِیَّۃٌ کَطَیِّ الْبِئْرِ، وَإِذَا لَہَا قَرْنَانِ وَإِذَا فِیہَا نَاسٌ قَدْ عَرَفْتُہُمْ، فَجَعَلْتُ أَقُولُ: أَعُوذُ بِاللّٰہِ مِنَ النَّارِ، أَعُوذُ بِاللّٰہِ مِنَ النَّارِ، فَلَقِیَہُمَا مَلَکٌ آخَرُ فَقَالَ لِی: لَنْ تُرَاعَ، فَقَصَصْتُہَا عَلٰی حَفْصَۃَ، فَقَصَّتْہَا حَفْصَۃُ عَلٰی رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ: ((نِعْمَ الرَّجُلُ عَبْدُاللّٰہِ لَوْ کَانَ یُصَلِّی مِنَ اللَّیْلِ۔)) قَالَ سَالِمٌ: فَکَانَ عَبْدُ اللّٰہِ لَا یَنَامُ مِنَ اللَّیْلِ إِلَّا قَلِیلًا۔ (مسند احمد: ۶۳۳۰)

سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی زندگی میں جو بھی آدمی کوئی خواب دیکھتا، وہ اسے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے سامنے بیان کرتا۔ میری بھی خواہش تھی کہ میں بھی کوئی خواب دیکھوں اور اسے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے سامنے بیان کروں، میں کنوارا نوجوان تھا اور رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے زمانہ میں مسجد میں سویا کرتا تھا، میں نے خواب دیکھا گویا کہ دو فرشتوں نے مجھے پکڑا اور مجھے جہنم کی طرف لے گئے، وہ اس طرح چنی گئی تھی جیسے کنواں چنا جاتا ہے اور اس کے اوپر (کنویں کی طرح کے) دو ستون تھے، جب میں نے اس میں دیکھا تومجھے اس میں ایسے لوگ دکھائیدیئے جن کو میں پہنچانتا تھا۔ میں ڈر کر کہنے لگا: اُعوذُ باللّٰہِ مِنَ النَّار،اُعوذُ باللّٰہِ مِنَ النَّار (میں جہنم سے اللہ کی پناہ چاہتا ہوں، میں جہنم سے اللہ کی پناہ چاہتا ہوں۔) ایک فرشتہ ان دونوں فرشتوں سے آ ملا، اس نے مجھ سے کہا: تم مت گھبرائو۔ میں نے یہ خواب اپنی ہمشیرہ سیدہ حفصہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کو بیان کیا، جب انہوںنے یہ خواب رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے بیان کیا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: عبداللہ اچھا آدمی ہے، کاش کہ وہ رات کو نمازپڑھا کرے۔ سالم کہتے ہیں: اس کے بعد سیدنا عبداللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ رات کو کم ہی سویا کرتے تھے۔
Haidth Number: 11805
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۸۰۵) تخریج: أخرجہ البخاری: ۱۱۲۱، ۱۱۲۲، ۳۷۳۸،ومسلم: ۲۴۷۹(انظر: ۶۳۳۰)

Wazahat

Not Available