Blog
Books
Search Hadith

سیدنا جابر بن عبداللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے والد سیدنا عبداللہ بن حرام ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا تذکرہ

۔ (۱۱۸۲۱)۔ عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ لِی رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ((یَا جَابِرُ! أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ اللّٰہَ عَزَّ وَجَلَّ أَحْیَا أَبَاکَ فَقَالَ لَہُ: تَمَنَّ عَلَیَّ، فَقَالَ: أُرَدُّ إِلَی الدُّنْیَا فَأُقْتَلُ مَرَّۃً أُخْرٰی، فَقَالَ: إِنِّی قَضَیْتُ الْحُکْمَ أَنَّہُمْ إِلَیْہَا لَا یُرْجَعُونَ۔)) (مسند احمد: ۱۴۹۴۲)

سیدنا جابر بن عبداللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جابر! کیا تم نہیں جانتے کہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے والد کو زندہ کرکے اس سے فرمایا: تم مجھ سے جو چاہو مانگو میں تمہیں دوں گا۔ تیرے والد نے کہا: مجھے دنیا میں واپس بھیج دیا جائے، تاکہ میں دوبارہ شہیدہو سکوں، اللہ تعالیٰ نے فرمایا:یہ تو میں فیصلہ کر چکا ہوں کہ ان لوگوں کو دنیا میں دوبارہ نہیں بھیجا جائے گا۔
Haidth Number: 11821
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۸۲۱) تخریج:اسنادہ حسن، اخرجہ الترمذی: ۳۰۱۰، وابن ماجہ: ۱۹۰، ۲۸۰۰(انظر: ۱۴۸۸۱)

Wazahat

فوائد:… یہ سیدنا عبد اللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی بڑی منقبت ہے، سبحان اللہ! وہ کتنا خوش بخت بیٹا تھا کہ جس کے سامنے اس کے باپ کا تذکرہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس انداز میں کیا۔ یا اللہ! ہمارے والدین سے بھی راضی ہو جانا، وہ اس مرتبے کے تو نہیں ہیں، لیکن تیری رحمت بہت وسیع ہے۔