Blog
Books
Search Hadith

سیدنا عکاشہ بن محصن ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا تذکرہ

۔ (۱۱۸۴۷)۔ عَنْ أَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((یَدْخُلُ الْجَنَّۃَ مِنْ أُمَّتِیْ سَبْعُوْنَ أَلْفًا بِغَیْرِ حِسَابٍ۔)) فَقَالَ عُکَاشَۃُ بْنُ مِحْصَنٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! أُدْعُ اللّٰہَ أَنْ یَجْعَلَنِیَ مِنْہُمْ؟ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اَللّٰھُمَّ اجْعَلْہُ مِنْہُمْ۔)) ثُمَّ قَالَ آخَرُ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! اُدْعُ اللّٰہَ أَنْ یَجْعَلَنِیَ مِنْہُمْ، قَالَ: ((قَدْ سَبَقَکَ بِہَا عُکَاشَۃُ۔)) (مسند احمد: ۸۵۹۹)

سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میری امت میں سے ستر ہزار آدمی حساب کتاب کے بغیر جنت میں جائیں گے۔ یہ سن کر سیدنا عکاشہ بن محصن ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ مجھے بھی انہی لوگوں میں سے کر دے۔ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یا اللہ! اسے ان لوگوں میں سے بنا دے۔ بعد ازاں ایک اور آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول!دعا کریں کہ وہ مجھے بھی ان لوگوں میں سے بنا دے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس بارے میں عکاشہ تم سے سبقت لے گیا ہے۔
Haidth Number: 11847
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۸۴۷) تخریج: أخرجہ البخاری:۶۵۴۲ ،ومسلم: ۲۱۶(انظر: ۸۶۱۴)

Wazahat

فوائد:… سیدنا عکاشہ بن محصن ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ جلیل القدر صحابی ہیں، انہوں نے غزوۂ بدر میں شریک ہو کر بہادری کے خوب جوہر دکھائے، غزوۂ احد اور خندق میں بھی شریک ہوئے، بدر کے دن ان کی تلوار ٹو ٹ گئی تھی تو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے انہیں کھجور کی ایک ٹہنی عنایت فرمائی تھی جو ان کے ہاتھ میں آتے ہی لوہے کی سفید اور مضبوط ترین تلوار میں تبدیل ہوگئی،یہ اسی تلوارسے لڑتے رہے تاآنکہ اللہ نے ان کے ہاتھوں فتح نصیب فرمائی،یہ بابرکت تلوار ان کے پاس آخر تک رہی تاآنکہ دور صدیقی میں چوالیس برس کی عمر میں مرتدین کے خلاف جہاد کرتے ہوئے خلعت شہادت سے سرفراز ہوئے۔