Blog
Books
Search Hadith

سیدنا علاء بن الحضرمی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا تذکرہ

۔ (۱۱۸۴۸)۔ عَنِ ابْنِ الْعَلَائِ بْنِ الْحَضْرَمِیِّ أَنَّ أَبَاہٗ کَتَبَ إِلَی النَّبِیِّ فَبَدَأَ بِنَفْسِہِ۔ (مسند احمد: ۱۹۱۹۵)

ابن علاء حضرمی سے روایت ہے کہ ان کے والد نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں ایک تحریر بھیجی تو تحریر کی ابتداء اپنے آپ سے کی تھی۔
Haidth Number: 11848
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۸۴۸) تخریج: اسنادہ ضعیف لجھالۃ ابن العلائ، اخرجہ ابوداود: ۵۱۳۴ (انظر: ۱۸۹۸۶)

Wazahat

فوائد:… سیدنا علاء بن حضرمی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ جلیل القدر صحابی ہیں، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کو بحرین کا عامل بنا کر بھیجا تھا، بعد میں سیدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اور سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے بھی ان کے اس عہدے کو برقرار رکھا، یہاں تک کہ (۱۴یا۲۱) سن ہجری میں ولایت بحرین کے دوران ہی ان کا انتقال ہوا، یہمستجاب الدعاء بزرگ تھے، چند دعائیں پڑھ کر یونہی سمندر کے اندرداخل ہوگئے تھے۔ بحرین کے علاقے میں مرتدین کے خلاف جہاد میں انہوںنے بڑا حصہ لیا تھا۔ جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہرقل کی طرف خط لکھا تو بسم اللہ کے بعد یوں تحریر کیا: مِنْ مُحَمَّدٍ عَبْدِ اللّٰہِ وَرَسُولِہِ إِلٰی ہِرَقْلَ عَظِیمِ الرُّومِ (اللہ کے بندے اور رسول محمد ( ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ) کی طرف سے عظیم الروم ہرقل کی طرف) یعنی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے پہلے اپنا نام لکھا، اسی طرح جب سیدنا علاء بن حضرمی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی طرف خط لکھا تو انھوں نے بھی مِنَ الْعَلَائِ بْنِ الْحَضْرَمِیِّ اِلٰی مُحَمَّدٍ رَّسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لکھا۔