Blog
Books
Search Hadith

سیدنا عمار بن یاسر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا تذکرہ

۔ (۱۱۸۵۰)۔ وَعَنْ عَمْرِو بْنِ دِیْنَارٍ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَھْلِ مِصْرَ یُحَدِّثُ: أَنَّ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ أَھْدٰی إِلٰی نَاسٍ ھَدَایَا فَفَضَّلَ عَمَّارَ بْنَ یَاسِرٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ فَقِیْلَ لَہُ فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((تَقْتُلُہُ الْفِئَۃُ الْبَاغِیَۃُ۔)) (مسند احمد: ۱۷۹۱۸)

عمرو بن دینار مصر کے ایک شخص سے روایت کرتے ہیں، وہ بیان کرتا تھا کہ سیدنا عمرو بن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کچھ لوگوں کی خدمت میں تحائف بھیجے اور سیدنا عمار بن یاسر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو زیادہ اور قیمتی تحفے بھیجے، اس بارے میں جب ان سے دریافت کیا گیا کہ ان کو اس قدر اہمیت دینے کی کیا وجہ ہے؟ تو انھوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے سنا کہ ایک باغی گروہ ان کو قتل کرے گا۔
Haidth Number: 11850
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۸۵۰) تخریج: حدیث صحیح، اخرجہ ابن ابی شیبۃ: ۱۵/ ۳۰۲، وابویعلی: ۷۳۴۲ (انظر: ۱۷۷۶۶)

Wazahat

فوائد:… سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی شہادت کے بعد امت مسلمہ دو گروہوں میں بٹ گئی، سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اور سیدنا معاویہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ، ان دو گروہوں میں سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی خلافت بر حق تھی اور سیدنا معاویہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا اجتہادی معاملہ بغاوت اور خطا پر مبنی تھا، سیدنا عمار ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے ساتھ تھے اور جنگ صفین میں سیدنا معاویہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے گروہ کے ہاتھوں شہید ہو گئے، اس طرح آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی پیشین گوئی پوری ہو گئی کہ وہ باغی گروہ کے ہاتھوں قتل ہوں گے۔