Blog
Books
Search Hadith

سیدنا عمار بن یاسر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا تذکرہ

۔ (۱۱۸۵۱)۔ وَعَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ قَالَ: جَائَ رَجُلٌ فَوَقَعَ فِیْ عَلِیٍّ وَفِیْ عَمَّارٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ عِنْدَ عَائِشَۃ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا فَقَالَتْ: أَمَّا عَلِیٌّ فَلَسْتُ قَائِلَۃً لَکَ فِیْہِ شَیْئًا، وَأَمَّا عَمَّارٌ فَاِنِّیْ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((لَا یُخَیَّرُ بَیْنَ أَمَرَیْنِ اِلَّا اِخْتَارَ اَرْشَدَھُمَا۔)) (مسند احمد: ۲۵۳۳۱)

عطاء بن یسار سے مروی ہے کہ ایک آدمی سیدہ عائشہ صدیقہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کی خدمت میں آیا اور وہ سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اور سیدنا عمار ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے بارے میں ناروا باتیں کرنے لگا۔سیدہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے کہا: جہاں تک سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی بات ہے تو میں ان کے بارے میں تجھ سے کچھ نہیں کہوں گی، البتہ سیدنا عمار ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے بارے میں میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو یوں فرماتے سنا ہے کہ عمار کو جب بھی دو باتوں میں سے کسی ایک کو منتخب کرنے کا اختیار دیا جائے تو انھوں نے زیادہ بہتر اور ہدایت والی بات کو منتخب کیا۔
Haidth Number: 11851
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۸۵۱) تخریج:اسنادہ صحیح علی شرط مسلم اخرجہ الترمذی: ۳۷۹۹،وابن ماجہ: ۱۴۸(انظر: ۲۴۸۲۰)

Wazahat

فوائد:… جب سیدنا عمار ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے سامنے دو مؤقف رکھ دیئے جائیں تو وہ درست اور زیادہ ہدایت والے مؤقف کو اختیار کریں گے، سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے بعد جب مسلمانوں کے دو گروہوں میں سے کسی ایک کے ساتھ شریک ہونے کا مسئلہ پیدا ہوا تو سیدنا عمار ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے اس فرمان کے مطابق درست مؤقف اختیار کیا اور سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے ساتھ شریک ہو گئے۔