Blog
Books
Search Hadith

سیدنا عمار بن یاسر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا تذکرہ

۔ (۱۱۸۵۲)۔ وَعَنِ ابْنِ مَسْعُوْدٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اِبْنُ سُمَیَّۃَ مَا عُرِضَ عَلَیْہِ اَمْرَانِ قَطُّ اِلَّا اخْتَارَ الْأَرْشَدَ مِنْہُمَا۔)) (مسند احمد: ۳۶۹۳)

سیدنا عبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کابیان ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ابن سمیہ کے سامنے جب بھی دو باتیں پیش کی گئیں تو انہوںنے ان میں سے بہتر بات کو اختیار کیا۔
Haidth Number: 11852
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۸۵۲) تخریج: حسن لغیرہ، اخرجہ ابن ابی شیبۃ: ۱۲/ ۱۱۹، والحاکم: ۳/ ۳۸۸، والطبرانی فی الکبیر : ۱۰۰۷۲ (انظر: ۲۶۹۳)

Wazahat

فوائد:… سیدنا عمار ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی امی جان سیدہ سمیہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا تھیں، ابوجہل ملعون نے ان کو اس قدر سزائیں دیں کہ یہ دم توڑ گئیں، سیدہ سمیہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا اسلام کی سب سے پہلی شہیدہ ہیں۔