Blog
Books
Search Hadith

سیدنا عمار بن یاسر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا تذکرہ

۔ (۱۱۸۵۵)۔ وَعَنْ عَلِیٍّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: کُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَجَائَ عَمَّارٌ فَاسْتَأْذَنَ فَقَالَ: ((ائْذَنُوْا لَہُ مَرْحَبًا بِالطَّیَّبِ الْمُطَیَّبِ۔)) (مسند احمد: ۷۷۹)

سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں بیٹھا ہوا تھا کہ سیدنا عمار ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے آکر اندر آنے کی اجازت طلب کی،آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اسے آنے کی اجازت دے دو، بہترین اور شاندار آدمی کو خوش آمدید۔
Haidth Number: 11855
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۸۵۵) تخریج:صحیح، قالہ الالبانی، اخرجہ الترمذی: ۳۷۹۸، وابن ماجہ: ۱۴۶ (انظر: ۷۷۹)

Wazahat

فوائد:… طَیِّب سے مراد وہ آدمی ہے جو اپنی ذات کے اعتبار سے کریم، بزرگ اور حسین الاخلاق ہو، اور مُطَیَّب سے مراد یہ ہے کہ اسلام کی وجہ سے ان کے اس کرم اور حسن میں اضافہ ہوا ہے۔