Blog
Books
Search Hadith

سیدنا عمرو بن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا تذکرہ اور ان کے قبول اسلام کا واقعہ

۔ (۱۱۸۷۳)۔ وَعَنْ عُقْبَۃَ بْنِ عَامِرٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((اَسْلَمَ النَّاسُ وَآمَنَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ۔)) (مسند احمد: ۱۷۵۴۸)

سیدنا عقبہ بن عامر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فرمایا: (فتح مکہ کے موقع پر) لوگوں نے تو ظاہراً اسلام قبول کیا اور عمرو بن عاص نے (دلی طور پر ) ایمان قبول کیا۔
Haidth Number: 11873
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۸۷۳) تخریج:حدیث محتمل للتحسین، اخرجہ الترمذی: ۳۸۴۴(انظر: ۱۷۴۱۳)

Wazahat

فوائد:… دراصل نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس ارشاد کے ذریعے سیدنا عمرو بن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے اس عداوت کو زائل کرنا چاہتے تھے، جو ان کو قبولیت ِ اسلام سے قبل اسلام اور اہل اسلام سے تھی۔ امام البانی ‌رحمتہ ‌اللہ ‌علیہ ‌ لکھتے ہیں: اس حدیث میں سیدناعمرو بن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی عظیم منقبت کا بیان ہے،کیونکہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کے مومن ہونے کی شہادت دی، جس کا لازمی نتیجہ جنت ہے، کیونکہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ((لَا یَدْخُلُ الْجَنَّۃَ اِلَّا نَفْسٌ مُوْمِنَۃٌ۔)) … صرف مومن جنت میں داخل ہو گا۔ اس لیے عصرِ حاضر کے جو مخالفین سیدنا عمرو ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ پر اس بنا پر طعن کرتے ہیں کہ انھوں نے سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے ساتھ اختلاف بلکہ قتال کیا، ان کا یہ دعوی صحیح نہیں ہے، کیونکہ اس سے ایمان کی نفی نہیں ہوتی، جیسے ان کی بیان کردہ فضیلت سے ان کی عصمت ثابت نہیں ہوتی۔ یہ کہنا بہتر ہے کہ سیدناعمرو ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا یہ اختلاف ان کے کسی اجتہاد کی وجہ سے تھا، نہ کہ خواہش پرستی کی وجہ سے۔ (صحیحہ: ۱۵۵)