Blog
Books
Search Hadith

سیدنا معاویہ بن قرہ مزنی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے والد سیدنا قرہ بن ایاس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا تذکرہ

۔ (۱۱۸۷۹)۔ حَدَّثَنِی مُعَاوِیَۃُ بْنُ قُرَّۃَ، عَنْ أَبِیہِ قَالَ: أَتَیْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِی رَہْطٍ مِنْ مُزَیْنَۃَ فَبَایَعْنَاہُ، وَإِنَّ قَمِیصَہُ لَمُطْلَقٌ، قَالَ: فَبَایَعْنَاہُ، ثُمَّ أَدْخَلْتُ یَدِی فِی جَیْبِ قَمِیصِہِ فَمَسِسْتُ الْخَاتَمَ، قَالَ عُرْوَۃُ: فَمَا رَأَیْتُ مُعَاوِیَۃَ وَلَا ابْنَہُ، قَالَ: وَأُرَاہُ یَعْنِی إِیَاسًا فِی شِتَائٍ قَطُّ وَلَا حَرٍّ إِلَّا مُطْلِقَیْ اَزْرَارِھِمَا لَا یَزُرَّانِ۔ (مسند احمد: ۲۰۶۳۹)

سیدنا معاویہ بن قرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں:میں قبیلہ مزینہ کے ایک قافلے کے ساتھ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، ہم نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی بیعت کی، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی قمیص کے بٹن کھلے تھے، اس لیے میں نے اپنا ہاتھ آپ کی قمیص کے اندر داخل کیا اور مہر نبوت کو چھوا۔ عروہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا معاویہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اور ان کے بیٹے ایاس کو موسم گرما اور سرما میں جب بھی دیکھا، ان کی قمیص کے بٹن کھلے ہوتے تھے، ان کو بند نہیں کیا کرتے تھے۔
Haidth Number: 11879
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۸۷۹) تخریج:اسنادہ صحیح، اخرجہ ابوداود: ۴۰۸۲، وابن ماجہ: ۳۵۷۸(انظر: ۲۰۳۶۸)

Wazahat

فوائد:… سیدنا قرہ بن ایاس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ انتہائی ذہین صحابی تھے، ان کا مسکن بصرہ تھا، سیدنا معاویہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے دور خلافت میں ازارقہ سے ہونے والی جنگ میں قتل ہو گئے تھے۔