Blog
Books
Search Hadith

سیدنا مصعب بن عمیر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا تذکرہ

۔ (۱۱۸۸۲)۔ عَنْ خَبَّابِ (بْنِ الْأَرَتِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌) قَالَ: ہَاجَرْنَا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نَبَتَغِی وَجْہَ اللّٰہِ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی فَوَجَبَ أَجْرُنَا عَلَی اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ، فَمِنَّا مَنْ مَضٰی لَمْ یَأَکُلْ مِنْ أَجْرِہِ شَیْئًا، مِنْہُمْ مُصْعَبُ بْنُ عُمَیْرٍ قُتِلَ یَوْمَ أُحُدٍ فَلَمْ نَجِدْ شَیْئًا نُکَفِّنُہُ فِیْہِ إِلَّا نَمِرَۃً کُنَّا إِذَا غَطَّیْنَا بِہَا رَأْسَہُ خَرَجَتْ رِجْلَاہُ، وَإِذَا غَطَّیْنَا رِجْلَیْہِ خَرَجَ رَأْسُہُ، فَأَمَرَنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَعَلٰی آلِہِ وَصَحْبِہِ وَسَلَّمَ أَنْ نُغَطِّیَ بِہَا رَأْسَہُ، وَنَجْعَلَ عَلٰی رِجْلَیْہِ إِذْخِرًا، وَمِنَّا مَنْ أَیْنَعَتْ لَہُ ثَمَرَتُہُ فَہُوَ یَہْدِ بُہَا یَعْنِی یَجْتَنِیْہَا۔ (مسند احمد: ۲۱۳۷۲)

سیّدناخباب بن ارت ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: ہم نے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لیے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ ہجرت کی، اس لیے اللہ تعالیٰ پر ہمارا ثواب ثابت ہو گیا( جیسا کہ اس نے وعدہ کیا ہے)۔ پھر ہم میں بعض لوگ ایسے تھے، جو اپنے عمل کا اجر کھائے بغیر اللہ کے پاس چلے گئے، ان میں سے ایک سیّدنا مصعب بن عمیر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بھی تھے، جو احد کے دن شہید ہو گئے، ہمیں ان کے کفن کے لیے صرف ایک چادر مل سکی اور وہ بھی اس قدر مختصر تھی کہ جب ہم ان کا سر ڈھانپتے تو پائوں ننگے ہو جاتے اور جب ان کے پائوں کو ڈھانپا جاتا تو سر ننگا ہو جاتا۔ بالآخر رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ ہم ان کا سر ڈھانپ دیں اور ان کے پائوں پر اذخر (گھاس) ڈال دیں، جبکہ ہم میں بعض ایسے بھی ہیں جن کا پھل تیار ہو چکا اور اب وہ اسے چن رہے ہیں۔
Haidth Number: 11882
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۸۸۲) تخریـج: أخرجہ البخاری:۱۲۷۶، ۳۹۱۳، ۳۹۱۴، ۴۰۴۷، ومسلم: ۹۴۰ (انظر: ۲۱۰۵۸)

Wazahat

فوائد:… آخری جملے کا مطلب فتوحات کے نتیجے میںملنے والی غنیمتیں اور دوسرے اسبابِ دنیا ہیں۔ ابو عبداللہ سیدنا مصعب بن عمیر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ جلیل القدر صحابی ہیں، اسلام کے اولین دور میں اس وقت مسلمان ہوئے، جب رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم دار ارقم کو دار التبلیغ بنائے ہوئے تھے، انہوں نے اپنی والدہ اور قوم سے اپنے قبول اسلام کو پوشیدہ رکھا، عثمان بن طلحہ عبدری نے آپ کو نماز پڑھتے دیکھ لیا، اس نے جا کر ان کی والدہ کو اور قوم کو اس کی اطلاع کر دی، انہوںنے ان کو قید میں ڈال دیا، لیکنیہ موقع پا کر حبشہ ہجرت کر گئے، حبشہ سے مکہ آئے اور پھر مکہ سے مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کی، مدینہ منور ہ جا کر لوگوں کو قرآن کی تعلیم دیتے اور احکام دین سکھاتے رہے، مدینہ منورہ میں انہوںنے ہی نماز جمعہ کا آغاز کیا،سعد بن معاذ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اور اسید بن حضیر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ جیسے لوگوں نے انہیں کے ہاتھوں اسلام قبول کیا، غزوۂ بدر اور غزوۂ احد میں شریک ہوئے۔ غزوۂ احد میں مرتبہ شہادت سے سرفزاز ہوئے، یہ غزوۂ احد میں مسلمانوں کے علم بردار تھے، شہادت کے وقت ان کی عمر چالیس برس تھی، قبل از اسلام یہ مکہ مکرمہ کے انتہائی خوب رو بھر پور نو جوان تھے۔ ان کے والدین ان سے بہت زیادہ محبت کرتے تھے۔ ان کی والدہ کو انتہائی عمدہ اور بیش قیمت لباس زیب تن کرایا کرتی تھی۔ یہ ایسی عمدہ خوش بو استعمال کرتے تھے کہ مکہ میں شاید ہی کوئی نو جوان ایسی خوشبو استعمال کرتا ہو،قبول اسلام کے بعد ان کا یہ عالم تھا کہ پھٹی پرانی چادر زیب تن کئے رہتے، حمنہ بنت جحش ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا ان کی اہلیہ تھیں۔