Blog
Books
Search Hadith

سیدنا معاذبن جبل ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا تذکرہ

۔ (۱۱۸۸۸)۔ عَنْ أَبِی مُنِیبٍ الْأَحْدَبِ قَالَ: خَطَبَ مُعَاذٌ بِالشَّامِ فَذَکَرَ الطَّاعُونَ فَقَالَ: إِنَّہَا رَحْمَۃُ رَبِّکُمْ، وَدَعْوَۃُ نَبِیِّکُمْ، وَقَبْضُ الصَّالِحِینَ قَبْلَکُمْ، اللَّہُمَّ أَدْخِلْ عَلٰی آلِ مُعَاذٍ نَصِیبَہُمْ مِنْ ہٰذِہِ الرَّحْمَۃِ، ثُمَّ نَزَلَ مِنْ مَقَامِہِ ذٰلِکَ، فَدَخَلَ عَلٰی عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ مُعَاذٍ، فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمٰنِ: {الْحَقُّ مِنْ رَبِّکَ فَلَا تَکُونَنَّ مِنْ الْمُمْتَرِینَ} [البقرۃ: ۱۴۷] فَقَالَ مُعَاذٌ: {سَتَجِدُنِی إِنْ شَاء َ اللّٰہُ مِنَ الصَّابِرِینَ} [الصافات: ۱۰۲]۔ (مسند احمد: ۲۲۴۳۵)

ابو منیب احدب سے مروی ہے کہ سیدنا معاذ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے شام میں خطاب کیا اور طاعون کا ذکر کرتے ہوئے کہا: طاعون تمہارے رب کی تم پر رحمت اور تمہارے نبی کی دعا ہے اور تم سے پہلے ابو منیب احدب سے مروی ہے کہ سیدنا معاذ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے شام میں خطاب کیا اور طاعون کا ذکر کرتے ہوئے کہا: طاعون تمہارے رب کی تم پر رحمت اور تمہارے نبی کی دعا ہے اور تم سے پہلے
Haidth Number: 11888
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۸۸۸) تخریج: حسن (انظر: ۲۲۰۸۵)

Wazahat

فوائد:… آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی امت کے لیے طاعون کی بیماری شہادت اور رحمت کا باعث ہے۔ سیدنا معاذ طاعون میں مبتلا ہو گئے تھے، اس لیے آیات کی روشنی میں تبادلۂ خیال کیا گیا۔ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی دعا کا ذکر درج ذیل حدیث میں ہے: سیدنا ابو موسیٰ اشعری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ((اَللّٰہُمَّ اجْعَلْ فَنَائَ اُمَّتِیْ فِیْ سَبِیْلِکَ بِالْطَعْنِ وَالطَّاعُوْنِ۔)) … اے اللہ! میری امت کو اپنے راستے میں ہتھیار کے ساتھ قتل اور طاعون کے ذریعے فنا کرنا۔ (مسند احمد: ۱۵۶۹۳) اس حدیث میں امت سے سے مراد صحابۂ کرام کی جماعت ہے۔