Blog
Books
Search Hadith

ان اوقات کے ابواب، جن میں نماز ادا کرنا منع ہے نہی کے اوقات کا جامع بیان

۔ (۱۱۹۸)۔ عَنْ أَبِیْ عَبْدِ اللّٰہِ الصُّنَابِحِیِّؓ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم: ((اِنَّ الشَّمْسَ تَطْلُعُ بَیْنَ قَرْنَیْ شَیْطَانٍ، فَاِذَا ارْتَفَعَتْ فَارَقَہَا فَاِذَا کَانَتْ فِیْ وَسْطِ السَّمَائِ قَارَنَہَا، فَاِذَا دَلَکَتْ أَوْ قَالَ: زَالَتْ فَارَقَہَا، فَاِذَا دَنَتْ لِلْغُرُوْبِ قَارَنَہَا فَاِذَا غَرَبَتْ فَارَقَہَا، فَلَا تُصَلُّوْا ہٰذِہِ الثَّلَاثَ سَاعَاتٍ۔)) (مسند أحمد: ۱۹۲۷۳)

سیدنا ابو عبد اللہ صنابحی ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: بیشک سورج شیطان کے دو سینگوں کے درمیان طلوع ہوتا ہے، پس جب وہ بلند ہوجاتا ہے تو وہ الگ ہو جاتا ہے، پھر جب سورج آسمان کے درمیان پہنچتا ہے تو شیطان اس سے مل جاتا ہے، پس جب وہ ڈھلتا ہے تو وہ اس سے علیحدہ ہو جاتا ہے اور جب وہ غروب ہونے کے قریب ہوتا ہے تو شیطان اس سے مل جاتا ہے، پھر جب وہ غروب ہو جاتا ہے تو وہ اس سے جدا ہو جاتا ہے، پس تم ان تین گھڑیوں میں نماز نہ پڑھا کرو۔
Haidth Number: 1198
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۹۸) تخریج: حدیث صحیح۔ أخرجہ ابن ماجہ: ۱۲۵۳(انظر: ۱۹۰۶۳)

Wazahat

Not Available