Blog
Books
Search Hadith

سیدنا معاویہ بن ابی سفیان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا تذکرہ

۔ (۱۱۸۹۲)۔ حَدَّثَنَا أَبُو أُمَیَّۃَ عَمْرُو بْنُ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ قَالَ: سَمِعْتُ جَدِّی یُحَدِّثُ أَنَّ مُعَاوِیَۃَ أَخَذَ الْإِدَاوَۃَ بَعْدَ أَبِی ہُرَیْرَۃَ یَتْبَعُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بِہَا، وَاشْتَکٰی أَبُو ہُرَیْرَۃَ فَبَیْنَا ہُوَ یُوَضِّیئُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم رَفَعَ رَأْسَہُ إِلَیْہِ مَرَّۃً أَوْ مَرَّتَیْنِ فَقَالَ: یَا مُعَاوِیَۃُ! إِنْ وُلِّیتَ أَمْرًا فَاتَّقِ اللّٰہَ عَزَّ وَجَلَّ وَاعْدِلْ، قَالَ: فَمَا زِلْتُ أَظُنُّ أَنِّی مُبْتَلًی بِعَمَلٍ۔ (مسند احمد: ۱۷۰۵۷)

ابو امیہ عمرو بن یحییٰ بن سعید کہتے ہیں کہ میں نے اپنے دادا سعید بن عمرو بن سعید بن عاص کو بیان کرتے سنا کہ سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ پانی کا برتن لے کر رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ ساتھ جایا کرتے تھے، جب وہ بیمار پڑے تو ان کے بعد سیدنا معاویہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اس برتن کو اٹھاتے اور رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ ساتھ جاتے، اے موقع پر سیدنا معاویہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو وضو کرا رہے تھے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کی طرف ایکیا دو مرتبہ سر اٹھا کر دیکھا اور فرمایا: معاویہ! اگر تمہیں سر براہ حکومت بنایا جائے تو اللہ تعالیٰ سے ڈرنا اور عدل سے کام لینا۔ سیدنا معاویہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: یہارشاد سننے کے بعد مجھے یہیقین رہا کہ مجھے حکومت (اقتدار) ضرور ملے گی،(کیونکہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے جو فرما دیا تھا)۔
Haidth Number: 11892
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۸۹۲) تخریج: رجالہ ثقات رجال الصحیح غیر ان جد عمرو بن یحیی لم یتبین لنا سماعہ من معاویۃ، وقال الھیثمی: ھو مرسل، اخرجہ ابویعلی: ۷۳۸۰، وابن ابی شیبۃ: ۱۱/ ۱۴۷، والطبرانی فی الکبیر : ۱۹/ ۸۵۰ (انظر: ۱۶۹۳۳)

Wazahat

Not Available