Blog
Books
Search Hadith

سیدنا معن بن یزید سلمی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا تذکرہ

۔ (۱۱۸۹۶)۔ عَنْ أَبِی الْجُوِیْرِیَۃَ، عَنْ مَعْنِ بْنِ یَزِیْدَ السُّلَمِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ سَمِعْتُہُ یَقُوْلُ: بَایَعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَنَا وَأَبِیْ وَجَدِّیْ، وَخَاصَمْتُ إِلَیْہِ فَأَفْلَجَنِیْ، وَخَطَبَ عَلَیَّ فَأَنْکَحَنِیْ۔ (مسند احمد: ۱۸۴۶۴)

سیدنا معن بن یزید سلمی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں، میرے والد اور میرے دادا نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی بیعت کی، میں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں ایک معاملہ لے گیا تو آپ نے میرے حق میں فیصلہ کیا اور میرے لیے نکاح کا پیغام بھیج کر آپ نے میرا نکاح کر دیا۔
Haidth Number: 11896
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۸۹۶) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط البخاری، أخرجہ مطولا ابویعلی: ۱۵۵۱، والطبرانی فی الکبیر : ۱۹/ ۱۰۷۲(انظر: ۱۸۲۷۵)

Wazahat

فوائد:… سیدنا معن بن یزید ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ صحابی ٔ رسول ہیں، انھوں نے پہلے کوفہ میں سکونت اختیار کی، پھر مصر چلے گئے اور بالآخر دمشق کو اپنا مسکن قرار دیا،یہ دمشق کی فتح میں شریک تھے، سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے ہاں ان کا مرتبہ مسلّم تھا، سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اور سیدنا معاویہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے ما بین ہونے والی جنگوں میں یہ سیدنا معاویہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے ساتھ تھے۔