Blog
Books
Search Hadith

سیدنایوسف بن عبداللہ بن سلام ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا تذکرہ

۔ (۱۱۸۹۹)۔ عَنْ یَحْیَ بْنِ أَبِی الْھَیْثَمِ قَالَ: سَمِعْتُ یُوْسُفَ بْنَ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ سَلَامِ یَقُوْلُ: أَجْلَسَنِیَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِیْ حِجْرِہِ وَمَسَحَ عَلٰی رَأْسِیْ وَسَمَّانِیْ یُوْسُفَ۔ (مسند احمد: ۱۶۵۲۰)

سیدنایوسف بن عبداللہ بن سلام ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے اپنی گود میں بٹھا کر میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور میرا نام یوسف رکھا۔
Haidth Number: 11899
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۸۹۹) تخریج: اسنادہ صحیح (انظر: ۱۶۴۰۷)

Wazahat

فوائد:… سیدنایوسف ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ، سیدنا عبد اللہ بن سلام ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے بیٹے تھے، ان کا تذکرہ پہلے ہو چکا ہے، امام بخاری نے کہا: ان کو صحبت کا شرف حاصل ہے، ابن سعد نے صحابہ کے پانچویں طبقے میں ان کو ذکر کیا ہے، جبکہ امام ابوحاتم نے کہا ہے کہ ان کو صرف نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی رؤیت نصیب ہوئی ہے صحبت یعنی ساتھ رہنے کا شرف حاصل نہیں ہوا، امام بخاری کا قول راجح ہے، یہ عمر بن عبد العزیز کی خلافت میں فوت ہوئے تھے۔