Blog
Books
Search Hadith

اسلام اور ہجرت کا پہلے والے گناہوں کو مٹا دینے، دورِ جاہلیت کے اعمال کی وجہ سے مؤاخذہ ہونے اور مسلمان ہو جانے والے کافر کے پہلے والے عمل کے حکم کا بیان

۔ (۱۲۰)۔عَنْ عَدِیِّ بْنِ حَاتِمٍ الطَّائِیِّؓ قَالَ: قُلْتُ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! إِنَّ أَبِیْ کَانَ یَصِلُ الرَّحِمَ وَ یَفْعَلُ وَ یَفْعَلُ، فَہَلْ لَہُ فِی ذَالِکَ یَعْنِیْ مِنْ أَجْرِہِ؟ قَالَ: ((إنَّ أَبَاکَ طَلَبَ أَمْرًا فَأَصَابَہُ۔)) (مسند أحمد: ۱۹۶۰۵)

سیدنا عدی بن حاتمؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میرا باپ صلہ رحمی کرتا تھا اور اس کے علاوہ بھی کئی نیک کام کرتا تھا، تو اس کو ان کا اجر ملے گا؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: بیشک تیرا باپ (شہرت اور تعریف کی صورت میں) جس چیز کا طلبگار تھا، وہ اس کو مل گئی تھی۔
Haidth Number: 120
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۰) تخریج: حدیث حسن ۔ أخرجہ الطحاوی فی شرح مشکل الآثار : ۴۳۶۱(انظر: ۱۹۳۸۶)

Wazahat

فوائد: …حاتم طائی کا مقصد اللہ تعالیٰ کی ذات نہیں تھا، بلکہ وہ تو شہرت اور تعریف کا طلبگار تھا اور یہ چیز اس کو زندگی میں بھی مل گئی تھی اور موت کے بعد بھی، دین اسلام کی قبولیت کے بعد اپنے افعال و اقوال میں اخلاص پیدا کرنا نہایت ضروری ہے، وگرنہ نہ صرف نیک عمل ضائع ہوتا ہے، بلکہ وبال جان بھی بنتا ہے۔