Blog
Books
Search Hadith

سیدنا ابوذرغفاری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا تذکرہ اور ان کے اسلام لانے کا واقعہ

۔ (۱۱۹۱۰)۔ عَنْ عِرَاکِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ: قَالَ أَبُو ذَرٍّ: إِنِّی لَأَقْرَبُکُمْ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ مِنْ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم إِنِّی سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُولُ: ((إِنَّ أَقْرَبَکُمْ مِنِّی یَوْمَ الْقِیَامَۃِ مَنْ خَرَجَ مِنَ الدُّنْیَا کَہَیْئَتِہِ یَوْمَ تَرَکْتُہُ عَلَیْہِ۔)) وَإِنَّہُ وَاللّٰہِ! مَا مِنْکُمْ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا وَقَدْ تَشَبَّثَ مِنْہَا بِشَیْئٍ غَیْرِی۔ (مسند احمد: ۲۱۷۹۰)

سیدنا ابو ذر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: قیامت کے دن میں تم سب سے زیادہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے قریب ہوں گا، کیونکہ میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا تھا کہ تم میں سے جو آدمی دنیا سے اس حال میں گیا، جس حال میں میں اسے چھوڑ کر جائوں تو وہ قیامت کے دن سب سے زیادہ میرے قریب ہو گا۔ اللہ کی قسم! میرے سوا تم میں سے ہر ایک دنیوی امور اور معاملات سے ملوث ہو چکا ہے۔
Haidth Number: 11910
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۹۱۰) تخریج: حدیث محتمل للتحسین، اخرجہ الطبرانی فی الکبیر : ۱۶۲۷(انظر: ۲۱۴۵۸)

Wazahat

فوائد:… دنیا ہی واحد چیز ہے، جو انسان کو آخرت کے معاملے میں دھوکہ دے سکتی ہے اور سیدنا ابو ذر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے دنیا کو اپنے قریب تک نہیں پھٹکنے دیا۔