Blog
Books
Search Hadith

سیدنا ابو سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا تذکرہ

۔ (۱۱۹۳۳)۔ عَنْ أَمِّ سَلَمَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَتْ: دَخَلَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَلٰی أَبِیْ سَلَمَۃَ، وَقَدْ شَقَّ بَصَرُہُ فَأَغْمَضَہُ ثُمَّ قَالَ: ((إِنَّ الرُّوحَ إِذَا قُبِضَ تَبِعَہُ الْبَصَرُ۔)) فَضَجَّ نَاسٌ مِنْ أَہْلِہِ فَقَالَ: ((لَا تَدْعُوْا عَلٰی أَنْفُسِکُمْ إِلَّا بِخَیْرٍ، فَإِنَّ الْمَلَائِکَۃَ یُؤَمِّنُونَ عَلٰی مَا تَقُولُونَ۔)) ثُمَّ قَالَ: ((اَللّٰہُمَّ اغْفِرْ لِأَبِی سَلَمَۃَ وَارْفَعْ دَرَجَتَہُ فِی الْمَہْدِیِّینَ، وَاخْلُفْہُ فِی عَقِبِہِ فِی الْغَابِرِینَ، وَاغْفِرْ لَنَا وَلَہُ یَا رَبَّ الْعَالَمِینَ، اللَّہُمَّ افْسَحْ فِی قَبْرِہِ وَنَوِّرْ لَہُ فِیہِ۔)) (مسند احمد: ۲۷۰۷۸)

ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے کہ سیدنا ابو سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی آنکھیںیعنی نظر اوپر کو اٹھ چکی تھیں۔ (دراصل ان کی وفات ہو رہی تھییا ہو چکی تھی اور آنکھیں کھلی تھیں)، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تشریف لے آئے۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کی آنکھوں کو بند کیا اور فرمایا: جب روح قبض کی جاتی ہے تو نظر اس کا پیچھا کر تی ہے۔ یہ سن کر ان کے گھر والے رونے لگے۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم اپنے حق میں صرف خیر و بھلائی کی ہی دعا کرو، تم جو کچھ بھی کہتے ہو فرشتے اس پر آمین کہتے ہیں۔ پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے خود یوں دعا کی: اَللّٰہُمَّ اغْفِرْ لِأَبِی سَلَمَۃَ وَارْفَعْ دَرَجَتَہُ فِی الْمَہْدِیِّینَ، وَاخْلُفْہُ فِی عَقِبِہِ فِی الْغَابِرِینَ، وَاغْفِرْ لَنَا وَلَہُ یَا رَبَّ الْعَالَمِینَ، اللَّہُمَّ افْسَحْ فِی قَبْرِہِ وَنَوِّرْ لَہُ فِیہِ (یا اللہ! ابو سلمہ کی مغفرت فرما اور ہدایتیا فتہ لوگوں میں ان کے درجات بلند فرمااور ان کے بعد باقی رہ جانے والوں میں تو اس کا خلیفہ بن جا اور اے رب العالمین! تو اس کی اور ہماری مغفرت فرما، یا اللہ! اس کی قبر کو کشادہ کر اور اسے اس کے لیے روشن فرما۔)
Haidth Number: 11933
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۹۳۳) تخریج: اخرجہ مسلم: ۹۲۰ (انظر: ۲۶۵۴۳)

Wazahat

فوائد:… سیدنا ابو سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ قریش کی شاخ بنو مخزوم سے ہیں،یہ قدیم الاسلام صحابی ہیں، انہوںنے اپنی اہلیہ سیدہ ام سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کے ساتھ مکہ مکرمہ سے حبشہ کی طرف ہجرت کی تھی اور پھر مدینہ منورہ کی طرف بھی ہجرت کرنے کی سعادت حاصل ہوئی، بدر اور احد کے غزوات میں شریک ہوئے، غزوۂ احد میں ان کو زخم آئے تھے، ان کے زخم ٹھیک ہوگئے تھے ،لیکن پھر دوبارہ تازہ ہوگئے اور اسی کے سبب ان کی وفات ہو گئی۔