Blog
Books
Search Hadith

سیدنا ابو طلحہ انصاری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا تذکرہ

۔ (۱۱۹۳۷)۔ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((صَوْتُ أَبِی طَلْحَۃَ فِی الْجَیْشِ خَیْرٌ مِنْ فِئَۃٍ۔)) قَالَ: وَکَانَ یَجْثُو بَیْنَ یَدَیْہِ فِی الْحَرْبِ، ثُمَّ یَنْثُرُ کِنَانَتَہُ وَیَقُولُ: وَجْہِی لِوَجْہِکَ الْوِقَائُ، وَنَفْسِی لِنَفْسِکَ الْفِدَائُ۔ (مسند احمد: ۱۳۷۸۱)

سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: لشکر میں ابوطلحہ اکیلے کی آواز پوری جماعت کی آواز سے بہتر ہے۔ جنگ کے دوران سیدنا ابو طلحہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے سامنے گھٹنوں کے بل کھڑے ہو جاتے اور اپنے تر کش کے تیروں کو بکھیر دیتے اور کہتے: اے اللہ کے رسول! میرا چہرہ آپ کے چہرے کو بچانے والا ہے اور میری جان آپ کے لیے فدا ہے۔
Haidth Number: 11937
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۹۳۷) تخریج: حدیث صحیح، اخرجہ ابویعلی: ۳۹۸۳ (انظر: ۱۳۷۴۵)

Wazahat

فوائد:… سیدنا ابو طلحہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی آواز میں رعب اور دبدبہ تھا، جس سے دشمن سہم جاتے تھے اور وہ سمجھتے تھے کہ واقعی کسی جنگجو کی آواز آ رہی ہے۔