Blog
Books
Search Hadith

سیدنا ابو طلحہ انصاری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا تذکرہ

۔ (۱۱۹۴۰)۔ عَنْ اَنَسٍ قَالَ: کَانَ أَبُوْطَلْحَۃَ یُکْثِرُ الصَّوْمَ عَلٰی عَہْدِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، فَلَمَّا مَاتَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَانَ لَا یُفْطِرُ إِلَّا فِیْ سَفَرٍ أَوْ مَرْضٍ۔ (مسند احمد: ۱۲۰۳۹)

سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ سیدنا ابو طلحہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے زمانے میں بھی کثرت سے روزے رکھا کرتے تھے۔ لیکن جب رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی وفات ہو گئی تو پھر تو وہ صرف سفر یا بیماری کی وجہ سے ہی روزے کا ناغہ کرتے تھے۔
Haidth Number: 11940
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۹۴۰) تخریج: أخرجہ البخاری: ۲۸۲۸ (انظر: ۱۲۰۱۶)

Wazahat

فوائد:… قابل توجہ بات ہے کہ صحیح بخاری کی روایت میں اس روایت کے ابتدائی الفاظ یہ ہیں: کَانَ أَبُوْطَلْحَۃَ لَا یَصُوْمُ عَلٰی عَہْدِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مِنْ اَجْلِ الْغَزْوَ۔ (سیدنا ابو طلحہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ جہاد کی وجہ سے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے عہد میں روزہ نہیں رکھا کرتے تھے)۔ اس روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ مسند احمد کی اس حدیث کے الفاظ یُکْثِرُ دراصل لَایُکْثِرُ تھے، لَا ساقط ہو گیا،یعنی سیدنا ابو طلحہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ عہدِ نبوی میں جہادی مصروفیات کی وجہ سے زیادہ روزے نہیں رکھا کرتے تھے۔