Blog
Books
Search Hadith

امین الامہ سیدنا ابو عبیدہ بن جراح ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا تذکرہ

۔ (۱۱۹۴۲)۔ عَنْ شُرَیْحِ بْنِ عُبَیْدٍ، وَرَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ وَغَیْرِہِمَا قَالُوْا: لَمَّا بَلَغَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ سَرَغَ حُدِّثَ أَنَّ بِالشَّامِ وَبَائً شَدِیدًا، قَالَ: بَلَغَنِی أَنَّ شِدَّۃَ الْوَبَائِ فِی الشَّامِ، فَقُلْتُ: إِنْ أَدْرَکَنِی أَجَلِی وَأَبُو عُبَیْدَۃَ بْنُ الْجَرَّاحِ حَیٌّ اسْتَخْلَفْتُہُ، فَإِنْ سَأَلَنِی اللّٰہُ لِمَ اسْتَخْلَفْتَہُ عَلٰی أُمَّۃِ مُحَمَّدٍ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قُلْتُ إِنِّی سَمِعْتُ رَسُولَکَ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُولُ: ((إِنَّ لِکُلِّ نَبِیٍّ أَمِینًا وَأَمِینِی أَبُو عُبَیْدَۃَ بْنُ الْجَرَّاحِ۔)) فَأَنْکَرَ الْقَوْمُ ذٰلِکَ وَقَالُوْا: مَا بَالُ عُلْیَا قُرَیْشٍ یَعْنُونَ بَنِی فِہْرٍ، ثُمَّ قَالَ: فَإِنْ أَدْرَکَنِی أَجَلِی وَقَدْ تُوُفِّیَ أَبُوعُبَیْدَۃَ اسْتَخْلَفْتُ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ، فَإِنْ سَأَلَنِی رَبِّی عَزَّ وَجَلَّ لِمَ اسْتَخْلَفْتَہُ؟ قُلْتُ: سَمِعْتُ رَسُولَکَ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُولُ: ((إِنَّہُ یُحْشَرُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ بَیْنَ یَدَیِ الْعُلَمَائِ نَبْذَۃً۔)) (مسند احمد: ۱۰۸)

شریح بن عبید اور راشد بن سعد وغیرہ سے مروی ہے کہ جب سیدنا عمر بن خطاب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سرغ کے مقام تک پہنچے تو ان کو اطلاع ملی کہ سر زمین شام میں شدید قسم کی وباء پھوٹ پڑی ہے،انہوں نے لوگوں سے کہا: مجھے اطلاع ملی ہے کہ شام میں شدید وبا پھیل گئی ہے، میں نے سوچا ہے کہ اگر مجھے موت نے آلیا اور سیدنا ابو عبیدہ بن جراح ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ زندہ رہ گئے تو میں ان کو اپناخلیفہ نامزد کر کے جائوں گا، اگر اللہ نے مجھ سے پوچھا کہ تو نے محمد ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی امت پر ان کو خلیفہ نام زد کیوں کیا تو میں جواب دوں گا کہ میں نے تیرے رسول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے سنا تھا کہ ہر نبی کا ایک قابل اعتماد آدمی ہوتا ہے اور میرا قابل اعتماد آدمی ابو عبیدہ بن جراح ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ہے۔ لوگوں نے سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی اس بات کا انکار کرتے ہوئے کہا: قریش کے اشراف کا کیا بنے گا، ان کی مراد بنو فہر کے لوگ تھے، لیکن سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: اگر مجھے ابو عبیدہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے بعد موت آئی تو میں سیدنا معاذ بن جبل ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو خلیفہ نامزد کروں گا، اگر میرے رب عزوجل نے مجھ سے دریافت کیا کہ تو نے ان کو خلیفہ نامزد کیوں کیا تو میں کہوں گاکہ میں نے تیرے رسول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے سنا تھا کہ معاذ قیامت کے دن اہل علم کے آگے آگے جائیں گے۔
Haidth Number: 11942
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۹۴۲) تخریج: حسن لغیرہ، اخرجہ بنحوہ الحاکم: ۳/ ۲۶۸، واحمد فی الفضائل : ۱۲۸۵(انظر: ۱۰۸)

Wazahat

فوائد:… سیدنا ابو عبیدہ بن جراح ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ جلیل القدر صحابی ہیں، ان کا نام عامر بن عبداللہ بن جراح ہے، ساتویں پشت میں فہر بن مالک پر جا کر ان کا نسب رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے نسب سے جا ملتا ہے، یہ عشر مبشرہ میں سے ہیں، قدیم الاسلام ہیں، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ بدر اور اس کے بعد کے غزوات میں شریک رہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کو امین الامہ کے لقب سے نوازا ہے،سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے عہد ِ خلافت میں ان کی طرف سے سر زمین شام کے عامل تھے اور وہیں (۱۸) سن ہجری میں (۵۸)سال کی عمر میںطاعون عمواس کے دوران وفات پائی۔ امین سے مراد وہ قابل اعتماد آدمی ہے، جس پر اعتبار کیا جائے، سیدنا ابو عبیدہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا امانت کے ساتھ خاص کرنے کی وجہ یہ ہے کہ یہ وصف ان میں بدرجۂ اتم پایا جاتا تھا، جیسا کہ سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سب سے بڑھ کر شرم و حیا سے متصف تھے۔